Abbas mera maula
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nasir Zaidi
سقی عباس ہے مولا
عباس میرا مولا عباس میرا آقا
ہے شیر کربلا کا فرزند فاطمہ کا
عباس میرا مولا عباس میرا آقا
ہر درد کی دوا ہے ابنِ شہ ہدا ہے
رگ رگ میں خونِ حیدر غازی کی بولتا ہے
سالار کربلا ہے شیر خدا کا سایہ
عباس میرا مولا۔۔۔
مشک و الم میں جاں ہے غیرت کا آسماں ہے
سر تا قدم جری میں اللہ جانتا ہے
حیدر کا دبدبہ ہے شیر خدا کا سایہ
عباس میرا مولا۔۔۔
اہلِ حرم کا سقہ ڈھارس شہ زمن کی
پردیس کی فضا میں امید ہے بہن کی
زینب کا آسرا ہے شیر خدا کا سایہ
عباس میرا مولا۔۔۔
چلو میں لے کے پانی رسم وفا نبھای
تشنہ دہن کے لب تک اک بوندھ بھی نہ آی
یہ ضبط کا خدا ہے شیر خدا کا سایہ
عباس میرا مولا۔۔۔
پانی پہ اپنا پرچم لہرا کے کہہ رہا تھا
اب تا ابد رہے گا دریا پہ میرا قبضہ
پکا یہ قول کا ہے شیر خدا کا سایہ
عباس میرا مولا۔۔۔
بازو قلم ہوے تو واپس نہ رن سے آیا
پانی بہا تھا جتنا اتنا ہی خوں بہایا
کس درجہ با حیا ہے شیر خدا کا سایہ
عباس میرا مولا۔۔۔
اس کے الم کو جب سے زینب نے ہے سنبھالا
رونق بنا ہوا ہے ہر مجلس عزا کا
شبیر کی دعا ہے شیر خدا کا سایہ
عباس میرا مولا۔۔۔
پانی کی یہ سبیلیں اصغر کی ہے دلیلیں
عباس کی وفا کو اہلِ وفا سے پوچھیں
زندہ یہ معجزہ ہے شیر خدا کا سایہ
عباس میرا مولا۔۔۔
ناصر حسین کا ہے ریحان کربلا بھی
زینب کی آرزو بھی زہرا کی ہے دعا بھی
حیدر کا لاڈلا ہے شیر خدا کا سایہ
عباس میرا مولا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.