Abbas meere lashkaram
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mesum Abbas
عباس میرِ لشکرم
شکل علی شیر خدا
شبیر سا جاہ و حشم
عباس میرِ لشکرم
آیا علی کا لاڈلا
کہتے تھے دشمن بر ملا
سب دے دو اسکو راستہ
ورنہ کرے گا سر قلم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
اک نوجواں اک شہ سوار
ہاتھوں میں نیزہ تیز دھار
دشمن گراے بے شمار
بڑھتا گیا یوں دم بہ دم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
دریا پہ جانا ہے اسے
پانی پلانا ہے اسے
وعدہ نبھانا ہے اسے
کھائی سکینہ کی قسم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
راہ وفا میں خوں دیا
اک بوند نہ پانی پیا
دریا پہ جب گاڑا علم
سب کہہ اٹھے عرب و عجم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
میداں میں جب غازی گیا
حیدر کی طرح ڈٹ گیا
پرچم کو جھکنے نہ دیا
اور ہو گئے بازو قلم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
مشک سکینہ چھد گئی
پیاسی سکینہ رہ گئی
نہ آس عمو کی رہی
جب آ گیا خالی علم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
گھوڑے سے جب غازی گرا
شبیر کا اک با وفا
دنیا سے رخصت ہو گیا
اجڑا ہے زینب کا بھرم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
عباس نے شہ سے کہا
آقا میری ہے التجا
لاشہ نہ جائے خیموں میں
کر دیجئیے اتنا کرم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
بچوں کا ٹوٹا آسرا
آیا علم جو خوں بھرا
غش میں سکینہ گر پڑی
یہ ہو گیا کیسا علم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
عرفان کی ہے التجا
میثم کی پوری ہو دعا
نوحہ گر تیرا میں رہوں
جب تک رہے سینے میں دم
عباس میرِ لشکرم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.