Abbas mar gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Rizwan Zaidi
خیمے میں آے مقتل غازی سے جب حسین
خالی الم اٹھاے تھے اور تھے زباں پہ بین
زینب نے جب یہ پوچھا وہ حیدر کا نور عین
آیا نہ گھر کو لوٹ کے کیوں میرے دل کا چین
روتے ہوئے حسین نے زینب سے یہ کہا
عباس مرگیا
ہمشیر اب بڑھا دو علم اپنے بھائی کا
عباس مرگیا
سانسیں اکھڑ رہی تھیں جواں میرے بھائی کی
بے دست تھا جری
میری نظر کے سامنے جاں سے گزر گیا
عباس مرگیا
روتے ہوئے حسین نے۔۔۔
بہتا تھا خون آنکھ میں پیوست تیر تھا
منظر تھا درد کا
زینب ہمارے بھائی پہ اتنی ہوئی جفا
عباس مرگیا
روتے ہوئے حسین نے۔۔۔
ہر قطرہ آب کا اُسے پیارا تھا جان سے
مقتل میں اس لئے
لگتے ہی تیر مشک پہ پانی جونہی بہا
عباس مرگیا
روتے ہوئے حسین نے۔۔۔
بولی سکینہ بچوں کے ہونٹوں پہ پیاس ہے
مجھ سے ہی آس ہے
میں ان کو کس طرح سے بتاؤں میرا چچا
عباس مرگیا
روتے ہوئے حسین نے۔۔۔
اکبر کہاں ہو باپ کو آکر سنبھال لو
مشکل میں ساتھ دو
سرور کا اب کوئی بھی سہارا نہیں رہا
عباس مرگیا
روتے ہوئے حسین نے۔۔۔
اب بعدِ عصر کون ہے خیموں کا پاسباں
محشر کا ہے سماں
گھبرائی بنتِ فاطمہ جب شور یہ اٹھا
عباس مرگیا
روتے ہوئے حسین نے۔۔۔
سرور کی بات کیسے بھلا ٹالتا جری
خواہش تھی شاہ کی
پر بھائی کہہ کے ہو گیا خاموش باوفا
عباس مرگیا
روتے ہوئے حسین نے۔۔۔
اظہارؔ ہو کے غمزدہ فرماتے تھے حُسین
لُوٹا گیا ہے چَین
اب آندھیوں کی زَد پہ ہے زینب تیری ردا
عباس مرگیا
روتے ہوئے حسین نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.