Abbas kya kare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shadman Raza
ہاے عباس کیا کرے
روکا ہوا ہے تیغ کو غازی ہے تشنہ کام
حکم امام وقت سے مجبور ہے غلام
ارمان سارا جنگ کا اشکوں میں بہہ گیا
عباس آج لاشیں اٹھانے کو رہ گیا
ملتی نہیں ہے رن کی رضا جب امام سے
عباس کیا کرے
لاشوں پہ لاشے اتے رہے دیکھتا رہے
عباس کیا کرے
کوئی بچہ مقتل سے جب
خوں میں نہا کر آتا ہے
آقا لاشہ لاتے ہیں تو
شرم سے سر جھک جاتا ہے
ٹکڑے ہوے ہے خاک پہ وہ گود کے پالے
عباس کیا کرے۔۔۔
بابا اجازت ملتی نہیں
آج بہت شرمندہ ہوں
عون و محمد جاں گزرے
اور میں اب تک زندہ ہوں
بنت علی کے لختِ جگر دونوں مر گےء
عباس کیا کرے۔۔۔
مقتل میں کیا حال ہوا ہے
آقا حسن کے بیٹے کا
دل میں میرے زخم بنا ہے
قاسم کے ہر ٹکڑے کا
گھٹڑی بنا کے لای گیء میرے سامنے
عباس کیا کرے۔۔۔
ایک تکبیر یہ مقتل کی ہے
مشک میں لے کر جاؤں گا
بی بی سکینہ کی خاطر میں
پانی لے کر آؤں گا
مانگی ہے اس نے اذن وغا ہاتھ جوڑ کے
عباس کیا کرے۔۔۔
دریا سامنے بہتا ہے بس
اذن وغا کا مل جاے
ثاقیء کوثر کے بچوں پر
پانی بند ہوا ہاے
روتے ہوے یہ آس سے ہے مجھکو دیکھتے
عباس کیا کرے۔۔۔
خواہش یہ ہے آخری لمحہ
ان کی زیارت ہم پاییں
ایسا نہیں ہو لاش اٹھا کر
میرے آقا تھک جاے
آے مدد کو آقا میرے کس طرح کہے
عباس کیا کرے۔۔۔
شادماں پانی لینے گےء
عباس کی مشکل کم نہ ہوی
تیر قمر آنکھوں میں لگا تھا
خوں بہا اور مشک چھدی
سر پہ لگا ہے گرز میرے ہاتھ کٹ گےء
عباس کیا کرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.