Abbas ko pukaro
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Farhan Ali Waris
غازی تو ہے نہ ان سے ہی کہنا
اے دنیا والوں در در نہ جاؤ
کیا غم ہے تم کو آ کر سناؤ
کہتا ہے الم ہم سے
مایوس نہ ہو غم سے
عباس کو پکارو
یا حضرت عباس میرے غم کی دوا
میرا بھی کوئی ہے یہ زمانے کو بتا دو
باب الحوایج علمدار علمدار
دنیا سے نہیں مانگو کیا دے گی تمہیں دنیا
اللّٰہ نے رکھا ہے امید کا اک رستہ
دہلیز سے غازی کی ہو جاؤ وہ وابستہ
دو واسطہ زینب کا پھر کام بنے سب کا
عباس کو پکارو
باب الحوایج علمدار علمدار
کہتا ہے الم ہم سے۔۔۔
دل ٹوٹا ہوا ہو تو اپنوں کو بلاتا ہے
دکھ اپنے تو ہر کوئی اپنوں سے ہی کہتا ہے
اپنوں کی پریشانی اپنا ہی سمجھتا ہے
وہ سب کا سہارا ہے اپنوں سے بھی پیارا ہے
عباس کو پکارو
باب الحوایج علمدار علمدار
کہتا ہے الم ہم سے۔۔۔
اک پیاسی بھتیجی کی عمو سے گزارش ہے
ہم سب کی دعاؤں میں یہ مشک سفارش ہے
سمجھو کو عطاؤں کی دن رات جو بارش ہے
رد ہوگی دعا کیسے عمو ہے سکینہ کے
عباس کو پکارو
باب الحوایج علمدار علمدار
کہتا ہے الم ہم سے۔۔۔
منہ موڑ لیا سب نے کیا چھوڑ دیا سب نے
حالت سے تنگ آکے دل چھوٹا نہیں کرتے
عباس کی صورت میں اک آس تو باقی ہے
ہر غم سے نکالے گا سینے لگا لے گا
عباس کو پکارو
باب الحوایج علمدار علمدار
کہتا ہے الم ہم سے۔۔۔
جو دل پہ گزرتی ہے ہر بات بتانی ہے
بیماری پریشانی سب ان کو سنانی ہے
میں نے تو ہر ایک منت عباس سے مانی ہے
مایوس نہ جاؤ گے جو مانگا وہ پاؤ گے
عباس کو پکارو
باب الحوایج علمدار علمدار
کہتا ہے الم ہم سے۔۔۔
طوفان ہوا جس سے گھبرانا نہیں لوگوں
اغیار کی چوکھٹ پہ تم جانا نہیں لوگوں
تم نے میرے غازی کو پہچانا نہیں لوگوں
کر دیگا مہربانی جیسی ہو پریشانی
عباس کو پکارو
باب الحوایج علمدار علمدار
کہتا ہے الم ہم سے۔۔۔
ہر دل کی مرادوں کو سنتا ہے میرا غازی
جو مانگو عقیدے سے دیتا ہے میرا غازی
ساتھ اپنے محبوں کے رہتا ہے میرا غازی
تقدیر کی ہو پستی آجاے جو تنگ دستی
عباس کو پکارو
باب الحوایج علمدار علمدار
کہتا ہے الم ہم سے۔۔۔
مسلک ہے وفاداری فطرت میں جلالی ہے
یہ اپنی سخاوت میں دنیا میں مثالی ہے
کب ہاتھ فقیروں کی اس شیر نے ٹالی ہے
لب ہلنے نہیں پاے اور جھولیاں بھر جاے
عباس کو پکارو
باب الحوایج علمدار علمدار
کہتا ہے الم ہم سے۔۔۔
فرحان عقیدہ یہ ماں باپ سے پایا ہے
عباس کی چوکھٹ پہ سر سب نے جھکایا ہے
لکھ لکھ کے زمانے کو مظہر نے بتایا ہے
آ جاے کوئی مشکل گھبراے بہت جب دل
عباس کو پکارو
باب الحوایج علمدار علمدار
کہتا ہے الم ہم سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.