Abbas ko haaton
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shadman Raza
اک خواب میں دیکھا کسی عالم نے یہ منظر
کہتا ہے کوئی قرض میرا ذکر ہے تم پر
مظلومیء عباس بیاں کیوں نہیں کرتے
تم لوگ کبھی میرے مصایب نہیں پڑھتے
سر چور تھا پیوست تھا جب تیر جبیں پر
بن ہاتھوں کے عباس گرے کیسے زمیں پر
مشکل میں ہے عباس مصیبت میں ہے عباس
اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے
عباس کو ہاتھوں کا سہارا کوئی دے دے
جب نہر سے پانی لئے واپس ہوا غازی
بھاگی ہوئی وہ فوجیں عدو لوٹ کے آئیں
بارش ہوئی پیاسے پہ وہاں تیر ستم کی
بازو بھی کٹے مشک چھدی بہہ گیا پانی
اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے
عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔
صابر ہے لڑائی کا کہاں اذن ملا ہے
دل ٹوٹ گیا مشک پہ جب تیر لگا ہے
غازی کا لہو مشک سکینہ سے بہا ہے
گھوڑے پہ یہ لہراتا ہوا دیکھ رہا ہے
اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے
عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔
بے بام کا در کس طرح گرتا ہے زمیں پر
بے ہوش کا سر کس طرح گرتا ہے زمیں پر
بے باک شجر کس طرح گرتا ہے زمیں پر
بے دست بشر کس طرح گرتا ہے زمیں پر
اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے
عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔
یا جعفر طیار مدد کے لئے آؤ
یا سید ابرار مدد کے لئے آؤ
یا حیدر کرار مدد کے لئے آؤ
اے سب کے مددگار مدد کے لئے آؤ
اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے
عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔
زہرا کا ہے گھوڑے پہ وہ نام شہ دلگیر
ساحل کے طرح جسم ہوا اتنے لگے تیر
گرتا ہے مگر گرنے میں ہو جاتی ہے تاخیر
دیکھیں کوئی مظلومیء عباس کی تصویر
اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے
عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔
ہے تیر میری آنکھ میں مشکل کی گھڑی ہے
زخمی ہے بدن میرا اجل پاس کھڑی ہے
پانی نہیں پہنچایا وصیت یہ گھڑی ہے
اس وقت سکینہ سے ہمیں شرم بڑی ہے
اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے
عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔
جو ساتھ نبھاتے تھے مدد کے لئے آئیں
جو ناز اٹھاتے تھے مدد کے لئے آئیں
جو مجھکو سلاتے تھے مدد کے لئے آئیں
جھولا جو جھلاتے تھے مدد کے لئے آئیں
اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے
عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔
دشمن میرے آقا کے یہاں سارے لعیں ہیں
کچھ دیر کے مہمان ہیں ہم خاک نشیں ہیں
جو ہاتھ گرے کٹ کے تڑپتے وہ وہی ہیں
میں کیسے دعا مانگوں میرے ہاتھ نہیں ہیں
اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے
عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔
اک سر سے بہا خون کا دریا ہے زمیں تک
بن ہاتھوں کے عباس کو آنا ہے زمیں تک
زہرا کا قمر کس طرح پہنچا ہے زمیں تک
اے پشت فرس فاصلہ کتنا ہے زمیں تک
اس ڈوبتی کشتی کو کنارہ کوئی دے دے
عباس کو ہاتھوں کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.