Abbas ki behno ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ہائے عباس کی بہنوں نے نہ پائی چادر
شام تک نیزے پہ دیتی تھی دہائی چادر
جس کے بابا نے اڑھائی تھی ردا کعبے کو
اسکی بیٹی کو کسی نے نہ اڑھائی چادر
ہائے عباس کی بہنوں۔۔۔
بس یہی کہتی تھی عباس کے سر سے زینب
میرے بھائی میرے بھائی میرے بھائی چادر
ہائے عباس کی بہنوں۔۔۔
شرم سے چھپ گئی سجاد کے پیچھے زینب
ہند زنداں میں جو اوڑھے ہوے آئی چادر
ہائے عباس کی بہنوں۔۔۔
پاؤں خط دیتے رہے دور تلک بچی کے
شمر نے ایسے سکینہ سے چھڑائی چادر
ہائےعباس کی بہنوں۔۔۔
گر گئی خاک پہ عباس کی ماں صدمے سے
اپنے بازو سے جو زینب نے ہٹائی چادر
ہائے عباس کی بہنوں۔۔۔
ہائے روتے ہوئے زینب نے کیا شکر خدا
سر پہ صغرا کے نظر جس گھڑی آئی چادر
ہائے عباس کی بہنوں۔۔۔
زندگی میں نہ اڑھا پائے مگر عابد نے
قبر پر بالی سکینہ کی اڑھائی چادر
ہائے عباس کی بہنوں۔۔۔
میر سجاد جو لوٹا ہوا اسباب ملا
پہلے سجاد نے آنکھوں سے لگائی چادر
ہاے عباس کی بہنوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.