Abbas ke laashe par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nasir Jahan
عباس کے لاشے پہ یہ شبیر پکارے
اٹھو میرے بھای
ہم خیمے سے یہاں آے ہیں لینے کو تمہارے
اٹھو میرے بھای
پیری کا ساتھ چھن گیا ہم ہوگےء بے آس
کوئی نہ رہا پاس
آ جاؤ تمہیں اے میری پیری کے سہارے
اٹھو میرے بھای
کیا یہ بھی کوئی تو محبت کا ہے انداز
اے عاشق جانباز
دریا کو تو کہہ کر گےء کوثر کو سدھارے
اٹھو میرے بھای
تم بالی سکینہ کے لئے لاے نہ پانی
وہ روتی ہے جانی
بچی کی زباں دیکھو اور اصغر کے اشارے
اٹھو میرے بھای
قربان ہوے مشک پہ تم جان برادر
لیکن میرے صفدر
تم عرش وفا کے ہو چمکتے ہوے تارے
اٹھو میرے بھای
ڈھارس تھی بڑی سب کو خیال اس کا تو کرتے
غربت میں نہ مرتے
تم جیتے مگر ہم بھی تو ہمت نہیں ہارے
اٹھو میرے بھای
چھینیں گے ردا زینب و کلثوم کی اشرار
اے غازی و جرار
ہم چھوڑ کے اب جاے انہیں کس کے سہارے
اٹھو میرے بھای
کہتے تھے وزیر آہ یہ جب شاہ دو عالم
اک حشر تھا پیہم
تم مجھ سے ضعیفی میں جدا ہو گےء پیارے
اٹھو میرے بھای
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.