Abbas ke laashe par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nasir Zaidi
اے میرے برادر میرے عباس
عباس کے لاشے پر یہ بین تھے سرور کے
لگ جاؤ بھیا تم اپنے برادر کے
کیا تم کو گنوارا ہے زینب کی چھنی چادر
زنجیر ہے پیروں میں بیمار کے مضطر کے
عباس کے لاشے پر۔۔۔
پامال ہوے قاسم اکبر نے سناں کھای
تم نے بھی ہمیں چھوڑا آثار ہے محشر کے
عباس کے لاشے پر۔۔۔
شبیر نے بچی کو پہناے تھے جو بوندیں
چھینے گےء مقتل میں وہ دست ستمگر کے
عباس کے لاشے پر۔۔۔
زینب نے کہا بھیا کس پر ہمیں چھوڑا ہے
ہے کون بچاے جو اب ظالموں کے شر سے
عباس کے لاشے پر۔۔۔
جس گھر میں فرشتے بھی آتے ہیں سلامی کو
ماتم کی صداییں اب آتی ہے اسی گھر سے
عباس کے لاشے پر۔۔۔
اے ظالموں زینب کو درے تو نہیں مارو
کیا بھای کا بدلہ بھی یوں لیتے ہیں خواہر سے
عباس کے لاشے پر۔۔۔
تھا خشک گلا اتنا فرزند پیمبر کا
رونے کی صدا پیہم آتی ہے رہی خنجر سے
عباس کے لاشے پر۔۔۔
جو مجلس سرور میں کرتا ہے بپا ماتم
لیتا ہے دعائیں وہ شبیر کی دختر سے
عباس کے لاشے پر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.