Abbas ke hote hue
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
تھی حرم کی یہ صدا عباس کے ہوتے ہوے
کون چھینے گا ردا عباس کے ہوتے ہوے
تشنگی بے آب صحراؤں کی وحشت کچھ نہیں
دشمنانِ دین پیغمبر کی کثرت کچھ نہیں
خنجروں تیروں کی تلواروں کی طاقت کچھ نہیں
غم بھلا کس بات کا عباس کے ہوتے ہوے
تھی حرم کی یہ صدا۔۔۔
کانپ اٹھے گی فضا اس شیر کی للکار سے
تیغ کیا شمشیر کیا بس ابروؤں کے وار سے
فوجیں ٹکراے گی جا کر شام کی دیوار سے
کیا کریں گے اشقیاء عباس کے ہوتے ہوے
تھی حرم کی یہ صدا۔۔۔
ہاتھ میں وہ خشک کوزے اور صداے العطش
ہونٹ نیلے زرد چہرے اور صداے العطش
ثاقیء کوثر کے بچے اور صداے العطش
کس نے سوچا تھا بھلا عباس کے ہوتے ہوے
تھی حرم کی یہ صدا۔۔۔
روز آییں گے تیرے دیدار کو اہلِ جہاں
تیری عظمت کو سلامی دے گا بڑھ کر آسماں
ہر زمیں تا حشر دہراے گی تیری داستاں
غم نہ کر اے کربلا عباس کے ہوتے ہوے
تھی حرم کی یہ صدا۔۔۔
مجھکو سونے ہی نہیں دیتی میرے دل کی چھبھن
تھے یہی وقتِ وصیت میرے بابا کی سخن
اے میری زینب بندھے گی تیرے شانوں میں رسن
مان لو کیسے بھلا عباس کے ہوتے ہوے
تھی حرم کی یہ صدا۔۔۔
میں نے مانا ہونگی فوجیں دشمنوں کی صف بہ صف
یہ تو بتلاؤ زرا بیٹی کو یا شاہ نجف
دیکھیں نظروں کو اٹھا کر اشقیاء میری طرف
کیسے ممکن ہے بھلا عباس کے ہوتے ہوے
تھی حرم کی یہ صدا۔۔۔
اس بلند پر مقدر کے ستارے دیکھ کر
چاروں جانب اپنے اٹھارہ سہارے دیکھ کر
روک کہتی تھی سکینہ اپنے گوشوارے دیکھ کر
کون چھینے گا چچا عباس کے ہوتے ہوے
تھی حرم کی یہ صدا۔۔۔
لٹ گیا کربوبلا میں فاطمہ زہرا کا گھر
مرثیہ پڑھنے لگا جس دم بشیر معتبر
غیض میں ام البنین بولی عصا کو تھام کر
یہ ستم کیوں کر ہوا عباس کے ہوتے ہوے
تھی حرم کی یہ صدا۔۔۔
مرضیء شبیر کے عکاس کو کچھ مت کہو
میری چاہت کو میرے احساس کو کچھ مت کہو
تم کو زینب کی قسم عباس کو کچھ مت کہو
گھر سلامت تھا میرا عباس کے ہوتے ہوے
تھی حرم کی یہ صدا۔۔۔
مرضیء مولا پہ راضی ہے بلال کاظمی
کہدو اے عامر نمازی ہے بلال کاظمی
شاعر عباس غازی ہے بلال کاظمی
خوف محشر کا بھلا عباس کے ہوتے ہوے
تھی حرم کی یہ صدا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.