Abbas ke baazu
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Aqeel Abbas
خیمے میں جو شہ لاتے ہیں عباس کے بازو
کلثوم کو تڑپاتے ہیں عباس کے بازو
شبیر بھی مارے گئے میں کر نہ سکا کچھ
اس بات پہ خوں روتے ہیں عباس کے بازو
خیمے میں جو شہ لاتے۔۔۔
چھن جاتی ہے پھر زینب و کلثوم کی چادر
مقتل میں جو کٹ جاتے ہیں عباس کے بازو
خیمے میں جو شہ لاتے۔۔۔
ھل من کی صدا سنتے ہی شبیر کی رن سے
دریا پہ تڑپ اٹھتے ہیں عباس کے بازو
خیمے میں جو شہ لاتے۔۔۔
ظالم نے سکینہ سے کہا مار کے درے
کیسے تجھے چھڑواتے ہیں عباس کے بازو
خیمے میں جو شہ لاتے۔۔۔
زینب کی ردا لٹتی ہے بازار میں جب بھی
سجاد کو یاد آتے ہیں عباس کے بازو
خیمے میں جو شہ لاتے۔۔۔
لاشہ علی اکبر کا اٹھا تو نہیں سکتے
آپس میں ہی ٹکراتے ہیں عباس کے بازو
خیمے میں جو شہ لاتے۔۔۔
لکھتا ہے عقیل آل نبی کے جو مصائب
تو بہرِ عطا اٹھتے ہیں عباس کے بازو
خیمے میں جو شہ لاتے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.