Abbas kahan ho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
غازی کا الم آیا تو شہ بولے یہ رو کر
عباس کہاں ہو عباس کہاں ہو
رو رو کے نہ مر جاۓ کہیں زینب مضطر
عباس کہاں ہو عباس کہاں ہو
جب مشک و الم لاے تھے رن سے شہ والا
اک حشر بپا تھا
نوحہ تھا یہی زینب دلگیر کے لب پر
عباس کہاں ہو۔۔۔
لے جاؤں میں کس طرح جواں بیٹے کا لاشہ
میدان سے تنہا
ہاتھوں سے کمر تھامے ہوے کہتے ہیں سرور
عباس کہاں ہو۔۔۔
کب فوج خدا قتل ہوی راہ خدا میں
اس دشت بلا میں
مرنے کے لئے جاتا ہے ننھا علی اصغر
عباس کہاں ہو۔۔۔
مقتل کی طرف جب کہ چلی شہ کی سواری
زینب یہ پکاری
اے میرے جری بھای میرے شیر دلاور
عباس کہاں ہو۔۔۔
جو کوزے لےء بیٹھے ہیں رستے میں تمہارے
سہ روز کے پیاسے
ان بچوں کا کیا حال ہے دیکھو زرا آ کر
عباس کہاں ہو۔۔۔
مر جاۓ گی اس دشت میں رو رو کے سکینہ
دشوار ہے جینا
دو آکے دلاسہ اسے سینے سے لگا کر
عباس کہاں ہو۔۔۔
ہاتھوں سے ردا تھام کے زینب یہ پکاری
ہو جاؤں میں واری
چھن جاے نہ سر سے میرے بھیا میری چادر
عباس کہاں ہو۔۔۔
سنتے ہی تڑپ جاتا تھا عباس کا لاشہ
گوہر لب دریا
جب کہتی تھی سیدانیاں حسرت سے تڑپ کر
عباس کہاں ہو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.