Abbas kahan ho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Rizvi Sachay
کہتے تھے شہ دیں میرے عباس کہاں ہو
عباس کہاں ہو عباس کہاں ہو
تنہا ہوں کھڑا دشتِ بلا میں برادر
دیکھو زرا آ کر دیکھو زرا آ کر
پالا تھا جنہیں نازوں سے سوتے ہیں کہاں وہ
عباس کہاں ہو۔۔۔
دکھتا نہیں آنکھوں سے ہر سوں ہے اندھیرا
دم رکتا ہے میرا دم رکتا ہے میرا
دیتا ہے صداییں علی اکبر میرا مجھکو
عباس کہاں ہو۔۔۔
سینے میں جواں لال کے برچھی کی انی ہے
تھراتی زمیں ہے تھراتی زمیں ہے
الجھا ہوا برچھی میں نہ اکبر کا جگر ہو
عباس کہاں ہو۔۔۔
ہاتھوں پہ اگلتا ہے لہو اصغر بے شیر
گردن پہ لگا تیر گردن پہ لگا تیر
کیا کہہ کے تسلی دوں میں در پہ کھڑی ماں کو
عباس کہاں ہو۔۔۔
ننھی سی لحد میں علی اصغر کو لٹا کر
مٹی پہ سلا کر مٹی پہ سلا کر
اٹھتا ہوں کبھی گرتا ہوں تھامے ہوئے دل کو
عباس کہاں ہو۔۔۔
چھینیں گے سکینہ کے گوہر اب یہ ستمگر
قاسم ہے نہ اکبر قاسم ہے نہ اکبر
لاشے پہ میرے آ کے پکارے گی وہ تم کو
عباس کہاں ہو۔۔۔
چلتی رہی گردن پہ چھری دیکھ رہی تھی
زینب نے صدا دی زینب نے صدا دی
سوکھا ہے گلا بھای کا پانی تو پلا دو
عباس کہاں ہو۔۔۔
چلتی تھی سیاہ آندھیاں خوں بکھرا تھا ہر سو
جب کھول کے گیسو جب کھول کے گیسو
ایک لاشے بریدہ پہ یہ ماں کہتی تھی رو رو
عباس کہاں ہو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.