Abbas kahan ho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
سر کٹ گیا جب دشت میں زہرہ کے پسر کا
ہلتی تھی زمیں کاںپتا تھا عرش معلا
سرخ اندھی چلی خون اگلنے لگا صحرا
وحشت کا یہ عالم تھا کے ہلتا تھا کلیجہ
تھی ایک قیامت سرے مقتل جو بپا تھی
گونجی ہوئی صحرا میں فقط ایک صدا تھی
عباس کہاں ہو آجاؤ جہاں ہو
سینے پہ سناں کھا چکے اکبر گئے مارے
خالی ہوا جھولا علی اصغر گئے مارے
تنہا ہوئیں سیدانیاں سرور گئے مارے
زینب ہے پریشاں چلے آو جہاں ہو
عبّاس کہاں ہو
ناموس پیمبر کو بڑی آس تھی تم سے
کیا ایسی بھلا بھائی خطا ہوگئی ہم سے
پھٹ جائے کلیجہ کہیں زینب کا نہ غم سے
کیوں روٹھے ہو کس واسطے نظروں سے نہاں ہو
عبّاس کہاں ہو
اس دشت مصیبت میں کہاں کھو گئے بھائی
نیزے کی انی آیۂ تطہیر تک آئی
آجاؤ ذرا چھوڑ کے دریا کی ترائی
چادر سرے زینب سے اترتی ہے کہاں ہو
عبّاس کہاں ہو
یہ اہل ستم اور قیامت نہ مچادیں
سب لوٹ کے اسباب حرم آگ لگادیں
ڈر ہے کہیں بیمار کہ خیمۂ نہ جلادیں
پھر چار طرف صرف دھواں صرف دھواں ہو
عبّاس کہاں ہو
ڈھانے پہ ستم اور ستمگار تلے ہیں
تلواریں لئے سب در خیمۂ پہ کھڑے ہیں
مردوں میں فقط عابد بیمار بچے ہیں
خنجر کہیں عابد کے گلے پر نہ رواں ہو
عبّاس کہاں ہو
بچہ کوئی روتا ہے ادھر ٹاپوں میں آکے
بچی کوئی روتی ہے ادھر کھا کے طمانچہں
لاؤں تو بھلا لاؤں زباں ایسی کہاں سے
الفاظ نہیں حال جو بچوں کا بیاں ہو
عبّاس کہاں ہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.