Abbas ka sar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shahid Baltistani
ہاے عباس ہاے ہاے عباس
غیرت کا آسماں زینب کا سائباں
کیسے زینب کی طرف دیکھتا عباس کا سر
شرم سے خاک پہ گرتا رہا عباس کا سر
شام کے لوگوں نے پتھر سے کیا استقبال
جونہی بازار میں داخل ہوا عباس کا سر
کیسے زینب کی طرف۔۔۔
یوں بھی اس سر سے لیا بدر وعہد کا بدلہ
ہو بہو بابا علی جیسا تھا عباس کا سر
کیسے زینب کی طرف۔۔۔
وہ سناں پر بھی نہ آقا کے برابر آیا
شہ کی تعظیم میں جھکتا رہا عباس کا سر
کیسے زینب کی طرف۔۔۔
پاؤں کے آبلے عابد کو کہاں یاد رہے
جب گرا گرم زمیں پر گرا عباس کا سر
کیسے زینب کی طرف۔۔۔
یوں بھی باندھا گیا رہوار کی گردن سے اسے
ظلم نزدیک سے دیکھے زرا عباس کا سر
کیسے زینب کی طرف۔۔۔
پہلے چادر سے لہو صاف کیا زینب نے
ساتھ اسباب کے جس دم ملا عباس کا سر
کیسے زینب کی طرف۔۔۔
نہر پہ جس گھڑی عباس نے دم توڑا تھا
دلبر زہرا کی گودی میں تھا عباس کا سر
کیسے زینب کی طرف۔۔۔
یاد زیشان سر شیر خدا آنے لگا
گرز سے ایسے شکستہ ہوا عباس کا سر
کیسے زینب کی طرف۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.