Abbas ka parcham
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ustad Sibte Jafar
نشان لشکرِ فوج خدا عباس کا پرچم
شجاعان عرب کا سلسلہ عباس کا پرچم
وقار و ازم و ہمت حوصلہ عباس کا پرچم
سکھاتا ہے اطاعت اور وفا عباس کا پرچم
شیعہ الدین حق کے اور آیات الہی ہے
شبیہ ذوالجناح ہو تا دیا عباس کا پرچم
وہ کیا نعمت ہے جو اس کے تصدق ہم نہیں پاتے
بتاییں کیا تمہیں دیتا ہے کیا عباس کا پرچم
محافظ ہے دو عالم میں عزاداران سرور کے
رضاے حق دعاے سیدہ عباس کا پرچم
ہے حمزہ جعفر و حیدر کی یادیں اس سے وابستہ
انہیں حضرات کی میراث تھا عباس کا پرچم
لو ایل حمد کے مانند مثل چادر زہرا
خدا کا کرب کرتا ہے عطا عباس کا پرچم
جہان رنگ و بُو میں قبر میں برزخ میں محشر میں
سہارا ہے ہمارا آپ کا عباس کا پرچم
میرا وعدہ ہے تم سے مشکلیں خود بچ کے نکلے گی
تصور میں رکھو صبح و مسا عباس کا پرچم
چھڑا لیتے ہیں ہم کو سبط جعفر ہر مصیبت سے
دعا آ کے شفا فرش عزا عباس کا پرچم
یہی تھا دشتِ غربت میں انیس زینب و سرور
سکینہ اور حرم کا آسرا عباس کا پرچم
رہیں گی چادریں سر پر بجھے گی پیاس بچوں کی
دلاسہ ظہر تک دیتا رہا عباس کا پرچم
کمر ٹوٹی حسین ابنِ علی کی آس بچوں کی
قریب عصر جب ٹھنڈا ہوا عباس کا پرچم
لگاے اب سینے سے مشکیزہ سکینہ کا
بہت غمگین ہے بعد کربلا عباس کا پرچم
مجالس میں جلوسوں میں عزاخانوں میں زنداں میں
سکینہ کو ہے اب بھی ڈھونڈتا عباس کا پرچم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.