Abbas ka naara
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
اک شور ہے عباس ہے عباس
دریا پہ جو پہنچا اسداللہ کا پیارا
للکار کے پھر فوج کو غازی یہ پکارا
تم سب یہی کہتے تھے کہ دریا ہے ہمارا
اب دیکھوں کے دریا ہے ہمارا کہ تمہارا
لو چھین لو یہ ہم ہیں یہ قبضہ ہے ہمارا
دریا ہے ہمارا دریا ہے ہمارا
عباس کا نعرہ ہے علمدار کا نعرہ
دریا ہے ہمارا۔۔۔
لو چھین لو یہ ہم۔۔۔
میں حیدر کرار کے سائے میں پلا ہوں
میں فاطمہ زہرا کی دعاؤں کا صلہ ہوں
عباس میرا نام علمدار وفا ہوں
یہ نام نسب ہے میری قسمت کا ستارا
دریا ہے ہمارا۔۔۔
لو چھین لو یہ ہم۔۔۔
آقا کی دعاؤں کا کرم ساتھ ہے میرے
دیکھو بنی ہاشم کا ہشم ساتھ ہے میرے
رتبہ ہے ععلمدار علم ساتھ ہے میرے
لہرا کے بہریرا بھی کرتا ہے اشارہ
دریا ہے ہمارا۔۔۔
لو چھین لو یہ ہم۔۔۔
ساحل پہ جو یہ فوج کے دستے ہیں تمہارے
اک ان میں پیوند زمیں ہو ابھی سارے
دریا اُلَٹ آئے ابھی قدموں میں ہمارے
اک حشر بپا کردوں میں کردوں جو اشارہ
دریا ہے ہمارا۔۔۔
لو چھین لو یہ ہم۔۔۔
خط بھیج کے تم نے جنہیں یثرب سے بلایا
مہمان تھے لیکن انھیں دریا سے ہٹایا
پیاسے ہی رہے وہ انھیں پانی نہ پلایا
اللہ نے جن کے لئے کوثر کو اتارا
دریا ہے ہمارا۔۔۔
لو چھین لو یہ ہم۔۔۔
یہ حکم ہے آقا کا نہ تلوار اٹھانا
ورنہ میری ضربوں سے لرزتا یہ زمانہ
یہ فوج جفاکار یہ ظالم کا ٹھکانہ
اک نیزے سے نقشہ ہی بدل جائے گا سارا
دریا ہے ہمارا۔۔۔
لو چھین لو یہ ہم۔۔۔
کیا فوج کی تعداد بتاتے ہو ہمیں تم
ہم دیکھیں کے کس طرح ہٹاتے ہو ہمیں تم
کس حاکم و جابر سے ڈراتے ہو ہمیں تم
اب نام نہ لے نہ کسی حاکم کا دوبارہ
دریا ہے ہمارا۔۔۔
لو چھین لو یہ ہم۔۔۔
پیاسا ہوں مگر سن لیں سبھی دشمن جانی
پانی مجھے پینا نہیں لے جانا ہے پانی
ہائے میرے معصوموں کی وہ تشنہ دہانی
ہے مشک سکینہ انہی پیاسوں کا سہارا
دریا ہے ہمارا۔۔۔
لو چھین لو یہ ہم۔۔۔
تاریخ نے دیکھا نہ حلال ایسا وفادار
اب بھی ہے ترائی کی زمیں پر وہ دلفگار
وہ دیکھ زرا روضة عباس علمدار
اک زندہ گواہی ہے یہ مرقد کا نظارہ
دریا ہے ہمارا۔۔۔
لو چھین لو یہ ہم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.