Abbas ka laasha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Irfan Hussain
کربوبلا میں دیکھ کے بکھرے ہوے لاشے
ہر لاشہء بے سر پر بہت روی ہے زہرا
سر سارے شہیدوں کے جب آے سر نیزہ
زہرا نے کہا دیکھ کے عباس کا لاشہ
ہاے شام ہاے بازار ہاے غیرت عباس
نیزوں پر نظر آتا ہے عباس کا لاشہ
سب کو لہو رلواتا ہے عباس کا لاشہ
سنبھلا نہ گیا لاشے پہ زہرا نے گرایا
پھر سینے سے لاشے کو یہی کہہ کے لگایا
شبیر کے لاشے سا ہے عباس کا لاشہ
نیزوں پر نظر آتا ہے۔۔۔
جیسے ہی کہا شاہ نے شیروں میرے اٹھو
لبیک کہو اٹھکے حسین ابنِ علی کو
یہ سن کے بہت تڑپا ہے عباس کا لاشہ
نیزوں پر نظر آتا ہے۔۔۔
برسات طمانچوں کی سکینہ پہ ہوی ہے
حد ظلم و ستم کی یہ یتیمہ پہ ہوی ہے
ہر ظلم پہ سر پٹکا ہے عباس کا لاشہ
نیزوں پر نظر آتا ہے۔۔۔
سرور نے ولایت کے لئے سر کو کٹایا
اصغر نے ولایت کے لئے تیر ہے کھایا
پیغام یہی دیتا ہے عباس کا لاشہ
نیزوں پر نظر آتا ہے۔۔۔
خیمے جو جلے روکے یہ زینب نے صدا دی
غازی نہ رہا چھن گیء بہنوں کی ردا بھی
یہ دیکھ کے خوں روتا ہے عباس کا لاشہ
نیزوں پر نظر آتا ہے۔۔۔
تھے زخم بہت سر پہ تیرے اے میرے غازی
نوحہ یہ پڑھا کرتے ہیں تنہائی میں مہدی
خوں غیب میں رلواتا ہے عباس کا لاشہ
نیزوں پر نظر آتا ہے۔۔۔
عرفان سے کہتا ہے جو غم آل نبی کا
ناصر ہو یا کوئی بھی غم خوار علی کا
ہر لفظ پہ یاد آتا ہے عباس کا لاشہ
نیزوں پر نظر آتا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.