Abbas ka laasha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
عباس کا لاشہ میں نہیں لایا سکینہ
لایا ہوں ترای سے علم خوں میں ڈوبا
عباس کا لاشہ میں نہیں لایا سکینہ
بابا سے میری لاڈلی ناراض نہ ہونا
عباس کا لاشہ میں نہیں لایا سکینہ
جب خالی علم لے کے میں دریا سے چلا تھا
ہر ایک قدم پر میں یہی سوچ رہا تھا
پھٹ جائے نہ معصوم سکینہ کا کلیجہ
جب اپنی دلاری سے میں یہ جا کے کہوں گا
عباس کا لاشہ میں۔۔۔
چلتا ہے کلیجے پہ میرے درد کا خنجر
مارا گیا پیاسا میرا مظلوم برادر
ملتا ہوا ہاتھوں کو میں آیا ہوں پلٹ کر
یہ درد میرے دل سے جدا ہو نہیں سکتا
عباس کا لاشہ میں۔۔۔
مجھ سے تیرے عمو نے کہا تھا میری پیاری
عباس کی یہ آخری خواہش تھی دلاری
لے جانا نہ خیمے کی طرف لاش ہماری
پوری ہوی عباس دلاور کی تمنا
عباس کا لاشہ میں۔۔۔
چھوٹا نہ کرو دل میری نادان سکینہ
قسمت کا لکھا ہے یہ میری جان سکینہ
تجھ پر یہ تیرا باپ ہو قربان سکینہ
یہ بات میری لاڈلی دل میں نہیں رکھنا
عباس کا لاشہ میں۔۔۔
عباس کے لاشے کو تصور میں بنا لو
جی بھر کے چچا جان پہ اشکوں کو بہا لو
عمو کا علم لایا ہوں سینے سے لگا لو
رہ جائے نہ یہ دل میں خلق اے میری دکھیا
عباس کا لاشہ میں۔۔۔
دل پر جو میرے زخم لگا کیسے بتاؤں
اس وقت میرا حال ہے کیا کیسے بتاؤں
صدمہ جو مجھے آج ہوا کیسے بتاؤں
اب دل میرا ہر وقت اسی غم سے پھٹے گا
عباس کا لاشہ میں۔۔۔
معصوم سکینہ کو کلیجے سے لگا کر
روے ہیں بہت دیر تلک سبط پیمبر
کہتے تھے کی اب صبر کرو اے میری دختر
میں نے وہ کیا جو میرے بھائی نے کہا تھا
عباس کا لاشہ میں۔۔۔
وایض وہ مصیبت کی بڑی سخت گھڑی تھی
معصوم سکینہ در خیمہ پہ کھڑی تھی
اور لاش علمدار کی دریا پہ پڑی تھی
شبیر کے اس بین سے کہرام تھا برپا
عباس کا لاشہ میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.