Abbas ka laasha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mesum Abbas
اب تک ہی زبانوں پہ علمدار علمدار
مارا گیا سرور کا مددگار علمدار
خیموں میں نہیں آ سکا عباس کا لاشہ
عباس کا لاشہ عباس کا لاشہ
پامال ہے خود لاشہء قاسم سے زیادہ
عباس کا لاشہ عباس کا لاشہ
عباس کی قامت پہ بڑا ناز تھا اس کو
مل کے دعا مانگو
اللّٰہ کرے دیکھے نہیں بالی سکینہ
عباس کا لاشہ۔۔۔
پوچھا کیوں لحد چھوٹی ہے زینب نے جو رو کے
سجاد یہ بولے
اماں مجھے میدان سے اتنا ہی ملا تھا
عباس کا لاشہ۔۔۔
شہ بولے کہ غیور تھا وہ میرا برادر
دیکھو علی اکبر
جس جا ہے گری مشک وہیں پر ہی ملے گا
عباس کا لاشہ۔۔۔
بھائی کے کٹے ہاتھوں کو مقتل میں اٹھا کر
سینے سے لگا کر
روتے ہوئے خود ڈھونڈ رہے ہیں شہ والا
عباس کا لاشہ۔۔۔
جس وقت چلا گردن شبیر پہ خنجر
ہر ضرب لعیں پر
ساحل پہ تڑپتا رہا سرور سے زیادہ
عباس کا لاشہ۔۔۔
جن ہاتھوں سے بچپن میں اسے جھولا جھلایا
گودی میں اٹھایا
ان ہاتھوں سے اب کیسے اٹھائے میرے مولا
عباس کا لاشہ۔۔۔
اکبر بھی یہی ہیں وہاں زینب ہے اکیلی
آ جائے نہ شامی
کیوں آپ اٹھانے کے لئے آ گئے آقا
عباس کا لاشہ۔۔۔
سجاد غریبی پہ تڑپنے لگے مولا
جس وقت یہ دیکھا
گودی میں اٹھائے ہوئے پہلے سے تھی زہرا
عباس کا لاشہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.