Abbas ka alam hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shahid Baltistani
اے علمدار حسین وا عباسا
وا عباسا وا عباسا
پرچمِ عباس ہی پرچمِ اسلام ہے
عباس کا علم ہے قومی نشاں ہمارا
یہ پرچم نبی ہے ہم کو ہے جاں سے پیارا
عباس کا علم ہے قومی نشاں ہمارا
حمزہ نے مرتظی نے جعفر نے بھی اٹھایا
عباس تک یہ پرچم یوں ہاتھوں ہاتھ آیا
بازو کٹا کے اس کو عباس نے سوارا
عباس کا علم ہے۔۔۔
دو ٹکڑے چاند کر دے پنجے میں اتنا دم ہے
تارا جہاں پہ اترا اس گھر کا یہ علم ہے
اسکی بلندیوں پر قربان چاند تارہ
عباس کا علم ہے۔۔۔
پابندی سرحدوں کی نہ قید ہے زباں کی
بس یہ خصوصیات ہے عباس کے نشان کی
دنیا میں یہ علم ہے مظلوم کا سہارا
عباس کا علم ہے۔۔۔
سانسوں کی ڈور اس کی ڈوری سے ہی بندھی ہے
باب کرم یہی ہے باب عطا یہی ہے
اس سے مرادیں لینے آے جہاں سارا
عباس کا علم ہے۔۔۔
چودہ سو سال سے ہے اس کی یہی کہانی
یہ فتح کی ہے آیت یہ جیت کی نشانی
اس کو اٹھانے والا ہارے گا نہ اور نہ ہارا
عباس کا علم ہے۔۔۔
اسلام کا یہ پرچم اللّٰہ اس کا ضامن
کب سے اتر رہے ہیں سر مومنوں کے لیکن
اپنے گھروں سے ہم نے پرچم نہیں اتارا
عباس کا علم ہے۔۔۔
عباس کا یہ پرچم اب تک لہو بھرا ہے
زینب سے یہ تکلم مہدی تک آ گیا ہے
لاییں گے ساتھ اپنے قایم اسے دوبارہ
عباس کا علم ہے۔۔۔
علم بھای کا لہو میں بھرا
اٹھا لاے جب شہ کربلا
قیامت بپا حرم میں ہوی
تڑپنے لگی نبی زادیاں
سنی جب سکینہ نے غم کی خبر
تڑپ کر یہ پوچھا کہاں ہے چچا
کہا شاہ دیں نے میرا گھر لٹا
سکینہ تمہارا چچا نہ رہا
یتیموں کا جب سنا یہ بیاں
تڑپنے لگی نبی زادیاں
یتیموں سے یہ کہا شاہ نے
وصیت یہ تھی میرے بھائی کی
نہ لے جانا خیموں میں لاشہ میرا
ہے پیاسوں سے شرمندہ ان کا چچا
یہ کہہ کر علم بہن کو دیا
تقاضا کرے نہ کوئی پیاس کا
علم ہی جنازہ ہے عباس کا
سکینہ تمہارا چچا نہ رہا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.