Abbas ja rahe hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Anj. Masoomeen
سقاے حرم سنتے ہے پیاسوں کی صداییں
عباس کو تڑپتی ہے خیموں کی فضائیں
اس طرح سے مشکیزہ بھرا نہر پہ غازی
چھو پاے نہ عباس کو دریا کی ہوائیں
عباس جا رہے ہیں
ہوش و حواس لے کر
بچوں کی آس لے کر
آنکھوں میں پیاس لے کر
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
اب غم کی انتہا ہے
خیموں میں غل مچا ہے
ایک مجلس عزاء ہے
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
مشک سکینہ خالی
تھی جیسے ایک سوالی
سقہ نے ہے اٹھالی
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
ہاتھوں کو دے کے غازی
جیتی ہے رن میں بازی
پیاسا ہے اب نمازی
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
ابرو فلک ہے زخمی
فرق فلک ہے زخمی
بازو تلک ہے زخمی
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
گرز ستم لگا ہے
تیر ستم چلا ہے
قلب فلک ہلا ہے
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
مشک و علم ملے ہیں
اہلِ حرم ملے ہیں
لوح و قلم ملے ہیں
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
صابر ہے باوفا ہے
فرزند فاطمہ ہے
اقبال غم نوا ہے
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.