Abbas ja rahe hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shahid Baltistani
بچے تڑپ رہے ہیں
عباس جا رہے ہیں
ہر بی بی رو رہی ہے
عباس جا رہے ہیں
اپنے ردا کو زینب
ہاے حسرت سے دیکھتی ہے
عباس جا رہے ہیں
سوکھے ہوے لبوں پر
بچوں زباں نہ پھیرو
مشک و علم کو دیکھو
کچھ دیر میں یہاں تک
خود نہر آ رہی ہے
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
کیوں مشک تم نے دیدی
غازی کو شاہ زادی
اے رنج و غم کی عادی
خوش کیوں ہے اے سکینہ
کچھ دیر کی خوشی ہے
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
جھکنے لگی کمر ہے
عباس کا سفر ہے
شہ مر نہ جاے ڈر ہے
آفت غم و علم کی
سرور پہ گر پڑی ہے
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
اک شور العطش ہے
پھیلا ہوا فضا میں
مصروف ہے دعا میں
کیا سوگ کربلا میں
امید آخری ہے
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
خیموں میں شور ماتم
ہونے لگا ہے پیہم
ہر آنکھ ہو گیء نم
شام غریباں دامن
پھیلاتی جا رہی ہے
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
زینب کے بازؤں کو
چوما تھا جب علی نے
لمحات زندگی میں
بازو بندھیں گے میرے
زینب سمجھ گیء ہے
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
ریحان اعظمی وہ
منظر نہ لکھ سکوں گا
بس اتنا کہہ سکوں گا
کہتے تھے شاہ والا
کم میری زندگی ہے
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.