Abbas ja rahe hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Rizwan Zaidi
عباس جا رہے ہیں ردائوں کی خیر ہو
بہنوں کی خیر بیٹیوں مائوں کی خیر ہو
مانگی ہیں وہ جو بالی سکینہ نے رات بھر
مانگو دعا کہ ساری دعائوں کی خیر ہو
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
بچوں کے لب پہ ایک صدا العطش کی ہے
پیاسے لبوں پہ آئی صدائوں کی خیر ہو
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
ماتھا جری کا چوم کے زینب نے دی دعا
اے میرے شیر تیری وفائوں کی خیر ہو
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
زینب کا سائبان ہے عباسِ باوفا
یارب بتول زادی کی چھائوں کی خیر ہو
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
عباس میں تمام ادائیں علیؑ کی ہیں
شیرِ خدا کی ساری ادائوں کی خیر ہو
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
ٹھنڈی ہوا جب آئی ہے کہتی ہے یہ رباب
نہرِ فرات تیری ہوائوں کی خیر ہو
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
اِک پل میں تو نے کر دئے روشن کئی چراغ
بجھتے چراغ تیری ضیائوں کی خیر ہو
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
ربِ جلی سے نور علی کی ہے یہ دعا
اہلِ عزا کی ساری عزائوں کی خیر ہو
عباس جا رہے ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.