Abbas hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
پڑھ رہا ہے رجس غازیء با وفا
محن میں سیدہ کے تو ہے علقمہ
بہتی ہے تو جہاں ہے علاقہ میرا
کیا میرے نام سے تو نہیں آشنا
عباس ہوں عباس ہوں پانی تو لےکے جاؤں گا
دوش پہ ہے پرچم کو اٹھاے
مشک ہے کاندھے پر رکھی
روک سکے یہ فوج ستم
اب کس میں طاقت ہے اتنی
میں علی کا لال ہوں دریا
اٹھا لے جاؤں گا
ہاں میں عباس ہوں ہاں میں عباس ہوں
عباس ہوں عباس ہوں۔۔۔
چاند بنی ہاشم کا میں ہوں
ساری دنیا جانتی ہے
اپنی چادر کا ضامن بھی
بنت زہرا مانتی ہے
ہے رگوں میں خون کس کا
آج یہ بتلاؤں گا
ہاں میں عباس ہوں ہاں میں عباس ہوں
عباس ہوں عباس ہوں۔۔۔
تیغ میرے مولا نے نہیں دی
ہاتھ میں بس اک نیزہ ہے
پھر بھی خیبر خندق جیسا
آج یہ میرا حملہ ہے
کوی مرحب ہے تو آے
اسکو دو کر جاؤں گا
ہاں میں عباس ہوں ہاں میں عباس ہوں
عباس ہوں عباس ہوں۔۔۔
نہر تو کیا ہے ساتھ سمندر
بھر لوں اک مشکیزے میں
دیکھ لو اک حملے میں آیا
دریا میرے قبضے میں
تشنہ لب ہوں تشنگی میں
پیاس لے کے جاؤں گا
ہاں میں عباس ہوں ہاں میں عباس ہوں
عباس ہوں عباس ہوں۔۔۔
یہ جو وفا رگ رگ میں بھری ہے
یہ تو دعاے زہرا ہے
میرے علم کے ساے پر بھی
ان کی ردا سایہ ہے
دے دعا زہرا مجھے ایسی
وفا دکھلاؤں گا
ہاں میں عباس ہوں ہاں میں عباس ہوں
عباس ہوں عباس ہوں۔۔۔
ہاتھ کٹے یا سر کٹ جاے
پھر بھی علم لہراے گا
ساحل سے اب میرا پرچم
کوئی ہٹا نہ پاے گا
آج سے جاگیر دارِ
کربلا کہلاؤں گا
ہاں میں عباس ہوں ہاں میں عباس ہوں
عباس ہوں عباس ہوں۔۔۔
خالی کوزہ ہاتھ میں لے کر
در پہ سکینہ ہے جو کھڑی
اس پہ صدقے میرے بازو
اس پہ نچھاور پیاس میری
اس نے گر پانی نہ پایا
جیتے جی مر جاؤں گا
ہاں میں عباس ہوں ہاں میں عباس ہوں
عباس ہوں عباس ہوں۔۔۔
وعدہ کر کے آیا ہوں میں
پیاس کے مارے بچوں سے
اب تو خریدوں گا میں پانی
اپنے جگر کا خوں دے کے
مشک خالی رہ گیء تو
لوٹ کر نہ جاؤں گا
ہاں میں عباس ہوں ہاں میں عباس ہوں
عباس ہوں عباس ہوں۔۔۔
آج بھی ہے ریحان و رضا
یہ دریا کی فریادوں میں
کیسے جا کے بچ جائے یہ
موجیں اس کے قدموں میں
جو یہ کہتا تھا یہاں سے
مشک بھر کے جاؤں گا
ہاں میں عباس ہوں ہاں میں عباس ہوں
عباس ہوں عباس ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.