Abbas hamara hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
عباسِ علی آئے قریبِ شہہ ابرار
بھائی کو علم دے کہ کیا شہہ نے بہت پیار
ہنس ہنس کے رفیقوں سے یہ کرنے لگے گفتار
جیسی یہ میری فوج ہے ویسا ہی علمدار
غازی سا کوئی دین کا سردار نہ ہوگا
عباس سا دنیا میں علمدار نہ ہوگا
سخی عباس ہمارا ہے علمدار ہمارا
ہاشم کا قمر حیدرِ کرار کا پیارا
سخی عباس ہمارا ہے۔۔۔
حیدر کے گھرانے کی سخاوت سخی عباس
خون ِابو طالب کی صداقت سخی عباس
زہرا کی دُعا ئوں کی طہارت سخی عباس
قدرت نے بنایا نہیں پھر ایسا دوبارہ
سخی عباس ہمارا ہے۔۔۔
قرآنِ وفا شیرِ نایستان ِعلی ہے
زہرا کی تمنا ہے دل وجانِ علی ہے
اس کیلیئے بچپن ہی سے فرمانِ علی ہے
میں علم کا دریا ہوں یہ دریا کا کنارہ
سخی عباس ہمارا ہے۔۔۔
پیدا ہوئے عباس تو گودی میں اُٹھا کر
زینب نے رکھا نام کلیجے سے لگا کر
چھوٹا سا علم شہہ نے دیا اُن کو سجا کر
دیکھا جو علم نے تو علم خود یہ پکارا
سخی عباس ہمارا ہے۔۔۔
یہ پنجتنِ پاک کے لشکر کا نشاں ہے
کہتے ہیں یہ شبیر میرا شیرِ جواں ہے
ایسا کوئی دنیا میں علمدار کہاں ہے
سہون سے ہے شہباز قلندر کا یہ نعرہ
سخی عباس ہمارا ہے۔۔۔
عباسِ علی روحِ وفا جانِ وفا ہے
عباسِ علی فاطمہ زہرا کی دُعا ہے
ہر وقت علم چومتی رہتی یہ ہوا ہے
بھُولا نہیں عباس کو دریا کا کنارہ
سخی عباس ہمارا ہے۔۔۔
دنیائے شہادت میں کہاں اُس کا ہے ثانی
جو سارے شہیدوں کی صفوں میں رہا غازی
بے دست بھی ہو کر جو بھرے جھولیاںسب کی
ہاشم کا قمر سارے فقیروں کا سہارا
سخی عباس ہمارا ہے۔۔۔
لازم ہے کہ ہم دیکھیںگے اک روز یہ منظر
فرمائیں گے جب مہدیئِ دوراں سرِ ممبر
کعبے سے نمودار جو ہوگا میرا لشکر
ہوگا یہی لشکر کا علمدار ہمارا
سخی عباس ہمارا ہے۔۔۔
یاد آتا ہے وہ رخصتِ عباس کا منظر
وہ رونا سکینہ کا پھریرے کو پکڑ کر
وہ دیکھنا زینب کا کبھی گھر کبھی چادر
کہتی تھی پلٹ آئے بہن بھائی کا پیارا
سخی عباس ہمارا ہے۔۔۔
عباس گئے ہوگیا مولا میرا تنہا
دیکھا کبھی میداں تو کبھی جانبِ دریا
نہ گاہ علم نہرپہ گرتے ہوئے دیکھا
زینب سے کہا شیر گیا نہر پہ مارا
سخی عباس ہمارا ہے۔۔۔
اے سرور و ریحان یہ ایمان ہے اپنا
عباس کے پرچم کا صدا سر پہ ہے سایا
پڑھنے کے لئے حشر میں شبیر کا نوحہ
عباس بُلائیں گے ہمیں کر کے اشارہ
سخی عباس ہمارا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.