Durre abid ko mere
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Shadman Raza
بیمار ناتواں ہے سجاد کو نہ مارو
روتی رہی زینب کہتی رہی زینب
درے عابد کو میرے نہ لگائے کوئی
میری بیمار کو قیدی بنائے کوئی
آبلے پاؤں میں ہیں خار بھرا رستہ ہے
ہائے سجاد کے پیروں سے لہو رِستا ہے
کیا خطا ہے اس کی
بولی یہ بنت علی
کیوں جفا ہم پہ ہوئی کہہ کے یہ زینب روئی
کیا خطا آل نبی کی ہے بتائے کوئی
درے عابد کو میرے۔۔۔
شمر نے اتنے سکینہ کو طمانچے مارے
گال اس پھول سی بچی کے ہیں زخمی سارے
اس کے گوہر بھی چھنے
خون کانوں سے بہے
کیسے یہ ظلم سہے
کس سے فریاد کرے
شمر سے بالی سکینہ کو بچائے کوئی
درے عابد کو میرے۔۔۔
بے خطا قتل ہوا ہائے میرا مانجایا
ظالموں نے اسے ایک بوند بھی پانی نہ دیا
اتنا سوکھا تھا گلا
جس پہ خنجر نہ چلا
ایک قیامت تھی بپا
کانپ اٹھی ارض بلا
سر شبیر نہ نیزے پہ چڑھائے کوئی
درے عابد کو میرے۔۔۔
شام سے ثانیء زہرا کی صدا آتی ہے
بھائی بازار میں زینب کو صدا آتی ہے
اٹھو عباس کہاں
سنو زینب کی فغاں
بھائی دو آ کے اماں
میرا دشمن ہے جہاں
کہدو بہنا کو تیری اب نہ ستائے کوئی
درے عابد کو میرے۔۔۔
چادر اہلِ حرم لوٹی ستمگاروں نے
باندھی شانوں میں رسن شام کے خوں خواروں نے
سر جھکائے تھے حرم
آنکھ اشکوں سے تھی نم
ہر طرف چھایا تھا غم
کتنے مجبور تھے ہم
میں صدا دیتی تھی چادر تو منگائے کوئی
درے عابد کو میرے۔۔۔
ہائے زینب بھرے دربار میں جائے کیسے
سر پہ چادر بھی نہیں منہ کو چھپائے کیسے
وقت یہ ہم پہ پڑا
کوئی یاور نہ رہا
ہے ستم حد سے سوا
صرف عابد ہے بچا
اور اطفال نبی کو نہ ستائے کوئی
درے عابد کو میرے۔۔۔
جب بھی عابد کی مصیبت کا خیال آئے رضا
شادماں غم سے کلیجہ میرا پھٹ جائے گا
نوحہ ہر وقت لکھوں
نام سرور پہ مروں
گر لحد میں بھی رہوں
ماتم شاہ کروں
اے رضا نوحہء سرور جو سنائے کوئی
درے عابد کو میرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.