Abbas hai na
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Farhan Ali Waris
سب کی رداؤں کا نگہدار ہے
غازی میرا ایسا وفادار ہے
چھین نہیں سکتا کوئی چادریں
جب تلک عباس علمدار ہے
یہ کہہ کے بہنوں کو زینب کا تسلی دینا
عباس ہے نہ عباس ہے نہ
ہر ایک بہن کو بھای پہ مان ہوتا ہے
جہاں میں بھای تو بہنوں کی جان ہوتا ہے
غموں کی دھوپ میں وہ سایباں ہوتا ہے
بس اس یقیں سے خیموں میں مطمئن رہنا
عباس ہے نہ عباس ہے نہ
یہ کہہ کے بہنوں کو۔۔۔
حرم کی آس بندھاتی رہو میری خواہر
بتاؤ ان کو بھروسہ ہے کتنا غازی پر
رہے وہ بازو سلامت دعا کرو مل کر
نظر اٹھا کے در خیمہ پر تو دیکھو نہ
عباس ہے نہ عباس ہے نہ
یہ کہہ کے بہنوں کو۔۔۔
اسی کے ساتھ عماری میں آی تھی گھر سے
بہت مجھے بھی ہے ڈھارس اسی برادر سے
نہ ہونے دے گا وہ محروم ہم کو چادر سے
بڑے جو رنج کے ساے تو بس یہی کہنا
عباس ہے نہ عباس ہے نہ
یہ کہہ کے بہنوں کو۔۔۔
دکھائی دے تمہیں جس دم یزید کا لشکر
دکھاے وہ تمہیں تلوار و نیزہ و خنجر
چمکتے نیزوں پہ پڑ جاے گر تمہاری نظر
تم اپنے دل میں جگہ خوف کو نہیں دینا
عباس ہے نہ عباس ہے نہ
یہ کہہ کے بہنوں کو۔۔۔
کہا یہ غازی نے کلثوم سے میری خواہر
فدا حسین پہ ہر ماں کرے گی اپنے پسر
جو تیرے بیٹے نہیں ہے تو کوئی غم نہ کر
تیری طرف سے فدا شہ پہ ہونے کو بہنا
عباس ہے نہ عباس ہے نہ
یہ کہہ کے بہنوں کو۔۔۔
پھپھی یہ بولی سکینہ سے اے میری بچی
چچا سے کہہ دو وہ لے آییں گے ابھی پانی
یہ مشک کیا ہے وہ دریا اٹھا کے لا دے ابھی
بس اپنی آنکھ میں آنسوں نہیں آنے دینا
عباس ہے نہ عباس ہے نہ
یہ کہہ کے بہنوں کو۔۔۔
بیان کیسے وہ منظر ہو دونوں جانب کا
ادھر ترای پہ غازی کا مشک کو بھرنا
کٹے جو بازو چھدی مشک سارا پانی بہا
ادھر سکینہ کا پیاسوں کو دلاسہ دینا
عباس ہے نہ عباس ہے نہ
یہ کہہ کے بہنوں کو۔۔۔
تیرے ہشم پہ ہے قربان مظہر و فرحان
علم گھروں پہ لگاتا ہے آج سارا جہاں
ہے تو ہی اب بھی غریبوں کا بیکسوں کا مان
علم کو دیکھ کے ہر وقت بس یہی کہنا
عباس ہے نہ عباس ہے نہ
یہ کہہ کے بہنوں کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.