Abbas hai jalaal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
اے شامیوں فرات کو لازم ہے چھوڑنا
عباس ہے جلال میں رستہ نہ روکنا
شیر خدا کا شیر ہے سالار فوج ہے
اس کے قدم کو چوم کے دریا کو اوج ہے
اس کو نظر ملا کے نہ تا دیر دیکھنا
عباس ہے جلال میں۔۔۔
حیدر کی ہر صفات کا آیینہ دار ہے
بے تیغ اپنی ذات میں خود ذوالفقار ہے
تم اس کے سامنے کبھی اونچا نہ بولنا
عباس ہے جلال میں۔۔۔
جب چاہے چھین سکتا ہے تم سے حیات کو
الٹے مثال اس کی یہ کاینات کو
میدان میں اسے دم پیکار دیکھنا
عباس ہے جلال میں۔۔۔
خط کھینچ کر زمین پہ لشکر کو روک دے
چلتے ہوے یہ موت کے خنجر کو روک دے
آتا ہے اس کو وقت کے خیبر کو توڑنا
عباس ہے جلال میں۔۔۔
چاہے تو ایک مشک میں دریا اتار لے
رخ سوے خیمہ گاہ سمندر کا موڑ دے
آتا ہے اس کو سنگ سے پانی نچوڑنا
عباس ہے جلال میں۔۔۔
بازو قلم ہوے بھی تو اونچا رکھا علم
دریا سے اس جری نے ہٹاے نہیں قدم
آتا نہیں دلیر کو میدان چھوڑنا
عباس ہے جلال میں۔۔۔
پیاسوں کی آس ضامن چادر ہے یہ جری
ہے وقف کاینات وفا اس کی زندگی
اس سے کلام کرنے سے پہلے یہ سوچنا
عباس ہے جلال میں۔۔۔
اس کے علم پہ ناد علی کا حصار ہے
مشکیزہ اس علم پہ وفاؤں کا ہار ہے
اس کو نگاہ ثاقیء کوثر سے دیکھنا
عباس ہے جلال میں۔۔۔
عباس کی رضا ہے رضاے حسین سے
ریحان حکم فاتح بدر و حنین سے
بے خوف ہم نے سیکھا ہے جملہ یہ بولنا
عباس ہے جلال میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.