Abbas hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Sadiq
دین احمد کی بقا تو کیوں نہ غازی یہ کہوں
کربلا میں کر دیا ہے تو نے باطل سر نگوں
آج بھی لہرا رہا جو پرچمِ عباس ہے
ہے دیا غازی کو رتبہ کبریا نے خاص ہے
پرچمِ اسلام ہے یہ نہ کبھی ہو گا یہ خم
مصطفیٰ ہمزہ علی عباس کا ہے یہ علم
لکھے جو اس کی فضیلت قلم نہ قرطاس ہے
آج بھی لہرا رہا جو۔۔۔
آرزو یہ ہے علی کی سیدہ کی ہے دعا
اس لئے کہتا زمانہ ہے اسے رب وفا
پوری کرتا ہے علم یہ ہر دکھی کی آس ہے
آج بھی لہرا رہا جو۔۔۔
یاد رکھے گا زمانہ اس کی معراج وفا
پانی میں بھیگا جو بازو وہ دیےء دونوں کٹا
مار دی پانی تو ٹھوکر تین دن کی پیاس ہے
آج بھی لہرا رہا جو۔۔۔
جس طرح مولا علی ہے یہ بھی ہے مشکل کشاء
ہے یہی باب الحوایج ہے یہی بہر عطا
پاس ہے جو علی کے سب انہیں کے پاس ہے
آج بھی لہرا رہا جو۔۔۔
سر برہنہ بی بیوں کو دیکھے کیسے علمدار
ان کا خورشید نیزے سے ہے گرتا بار بار
کس قدر بہنوں کے پردے کا انہیں احساس ہے
آج بھی لہرا رہا جو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.