Abbas ek baar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Irfan Haider
ایک بار صدا دو نا
ماں کہہ کے پکارو نا
یا عباس یا عباس
وقتِ رخصت حسین کو بھائی
جب علمدار نے کہا ہوگا
سوچتا ہوں کہ روح زہرا نے
روکے اس وقت یہ کہا ہوگا
عباس عباس
ایک بار مجھے بھی ماں کہہ دے
شبیر کو بھائی تو نے کہا
بھائی کا کیا ارمان پورا
ارمان میرا پورا کر دے
عباس
ایک بار مجھے بھی۔۔۔
اے لال میرے ماں ہونے کا
ہر فرض نبھایا ہے میں نے
شبیر کے ہاتھوں سے تجھکو
جھولا بھی جھلایا ہے میں نے
احسان تیرا ہوگا مجھ پہ عباس
ایک بار مجھے بھی۔۔۔
زخمی تھی بہت پھر بھی تجھ سے
اس ماں کو محبت تھی اتنی
اک ہاتھ تھا میرا پہلو پہ
اک ہاتھ سے کرتہ سیتی تھی
سب زخم میرے بھر جائیں گے عباس
ایک بار مجھے بھی۔۔۔
جس وقت گرا تو گھوڑے سے
میں دیکھ رہی تھی وہ منظر
آغوش میں تجھکو روتے ہوئے
میں نے ہی سنبھالا تھا بڑھ کر
کب دور ہوئی ہوں میں تجھ سے عباس
ایک بار مجھے بھی۔۔۔
بچوں کے لئے جب دریا سے
مشکیزہ بھرا پانی نہ پیا
سہہ روز کا پیاسا ہو کر بھی
کیا خوب نبھائی تو نے وفا
اے تشنہ دہن میرے پیاسے عباس
ایک بار مجھے بھی۔۔۔
تیری آنکھ سے تیر نکا لوں میں
تو دیکھ لے بھائی کا چہرہ
یہ وقت جدائی ہے دل میں
حسرت نہ رکھے کوئی بیٹا
آ خون ہٹا دوں آنکھوں سے عباس
ایک بار مجھے بھی۔۔۔
خیمے میں سکینہ پیاسی ہے
یہ بات تجھے تڑپاتی ہے
اس حال میں بھی تجھکو ہائے
زینب کی ردا یاد آتی ہے
آ تجھکو لگا لوں سینے سے عباس
ایک بار مجھے بھی۔۔۔
ذیشان سنایا رو رو کر
عرفان عزا نے یہ نوحہ
دریا کے کنارے غازی نے
ماں کہتے ہوئے دم توڑ دیا
زہرا نے کہا جب رو رو کے عباس
ایک بار مجھے بھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.