Abbas chale aao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mesum Abbas
عباس چلے آؤ عباس چلے آؤ
سنو سقائے حرم
تمہیں بچوں کی قسم
ٹوٹ جائے نہ بھرم
آؤ لہرا کے علم
عباس چلے آؤ عباس چلے آؤ
تم سے تو سکینہ کو بڑی آس ہے غازی
تم آؤ تو منظور ہمیں پیاس ہے غازی
تو تو دل شبیر کا احساس ہے غازی
ذرا سن لو یہ صدا
آ کے تم بہر خدا
میرا دم گھٹنے لگا
اب تو گھر لوٹ کے آ
عباس چلے آؤ۔۔۔
تم بازوئے شبیر ہو لشکر کے علمدار
تم ثانیء حیدر ہو دل
جعفر طیار
تم سوتے ہو ھیبت میں پڑا عابد بیمار
آگ خیموں میں لگی سر سے چادر بھی چھنی
ہے بہت تشنہ لبی اے جری ابنِ جری
عباس چلے آؤ۔۔۔
لو شمر نے مارا وہ سکینہ کو طمانچہ
کانوں سے لہو بہتا ہے جلنے لگا کرتہ
معصومہ کو دیتا نہیں کوئی بھی دلاسہ
کیا گوارا ہے تمہیں
اے علمدار وفا
ہاتھ زینب کے بندھے
اور سکینہ کا گلا
عباس چلے آؤ۔۔۔
پردیس میں اجڑے نہ کوئی ایسے گھرانہ
جس طرح سے اجڑا میرا گھر اے میرے بھیا
روتی ہوئی مرقد سے چلی آئی ہے زہرا
لب دریا پہ صدا اشک آنکھوں سے رواں
دل سے اٹھتا ہے دھواں ڈھونڈے ہم تم کو کہاں
عباس چلے آؤ۔۔۔
پرچم جو تیرا خوں میں بھرا آیا ہے بھیا
کس نے یہ میرے دل پہ ستم ڈھایا ہے بھیا
پردیس میں تقدیر نے رلوایا ہے بھیا
کب سے مجبور ہوں میں
نہر سے دور ہوں میں
اذن ملتا جو مجھے
لینے خود آتی تجھے
عباس چلے آؤ۔۔۔
میثم سر مجلس یہ تیری گریہ و زاری
ریحان کے لفظوں پہ بھی رقت ہوی طاری
دیتے ہیں دعا اہلِ عزا ماں کو تمہاری
بن کے اک اجر کرم
تم پہ غازی کا علم
ہر گھڑی سایہ کرے
دل یہی کہتا رہے
عباس چلے آؤ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.