Abbas chale aao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sachay Bhai
عباس چلے آؤ عباس
کیا چین سے سوتے ہو دریا کے کنارے پر
چھوڑ آے سکینہ کو ہو کس کے سہارے پر
در پر ہے کھڑی کب سے لگاے ہوے وہ آس
عباس عباس چلے آؤ عباس
ہے یوں تو شہ دین نے مقتل کی رضا دے دی
کس طرح اٹھاےنگے میت علی اکبر کی
بھای کی ضعیفی کا زرا کچھ کرو احساس
عباس عباس چلے آؤ عباس
شبیر کی نظروں میں تاریک زمانہ ہے
الجھا ہوا برچھی میں اکبر کا کلیجہ ہے
ہمشکل نبی کا بھی عدو نے نہ کیا پاس
عباس عباس چلے آؤ عباس
خیموں میں رواں ہر سوں اک آگ کا دریا ہے
اور پشت پہ زینب کی بیمار بھتیجا ہے
اولاد پیمبر کا عدو نے نہ کیا پاس
عباس عباس چلے آؤ عباس
کچھ تم کو خبر بھی ہے کیا یہ ہے پتہ تم کو
کھاتی تھی طمانچے اور دیتی تھی صدا تم کو
دروں سے بجھای گیء معصوم کی جب پیاس
عباس عباس چلے آؤ عباس
سنتے ہیں کہ زینب کے بازو میں رسن ہوگی
دربار ستم ہوگا سر ننگے بہن ہوگی
آنکھوں سے لہو روےنگے سجاد بصد یاس
عباس عباس چلے آؤ عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.