Dua karna ali akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Shahid Baltistani
دعا کرنا علی اکبر
سفر میں ماں گزر جائے
کبھی بازار نہ آئے
محمد کی نواسی پر
کوئی پتھر نہ برسائے
دعا کرنا علی اکبر
تیری پھوپھیوں کے بدلے میں
مجھے سب مارلیں پتھر
رقیہ زینب و کلثوم
کی بن جاؤں میں چادر
علی کی بیٹیوں کو ماں
بچا کر شام سے لائے
دعا کرنا علی اکبر
سفر میں ماں گزر۔۔۔
طمانچے مار کر ظالم
بڑی نفرت سے ہنستا ہے
تمہارے باپ کا بدلہ
سکینہ سے وہ لیتا ہے
بہن بابا کے قاتل سے
طمانچے اور نہ کھائے
دعا کرنا علی اکبر
سفر میں ماں گزر۔۔۔
دعا کرتا ہے مرنے کی
لہو آنکھوں سے جاری ہے
وہی اکبر ہے اب میرا
وہی اب میرا غازی ہے
تیرے بیمار بھائی کو
میری بھی عمر لگ جائے
دعا کرنا علی اکبر
سفر میں ماں گزر۔۔۔
کلیجے پر علی اکبر
لگے گی پھر تیرے برچھی
وہاں جانا ہے بے پردہ
جہاں شاہی تھی زینب کی
کھلے سر بنت زہرا کو
کوئی پہچان نہ پائے
دعا کرنا علی اکبر
سفر میں ماں گزر۔۔۔
تیرے سینے سے جو نکلا
میرے دل میں ہے وہ نیزہ
میری سانسیں تو چلتی ہیں
مگر میں اب نہیں زندہ
ضعیفہ ماں کو بیٹے کی
خدا میت نہ دکھلائے
دعا کرنا علی اکبر
سفر میں ماں گزر۔۔۔
اگر مستور مر جائے
اندھیرا ہونے دیتے ہیں
تیرے گھر کی روایت ہے
جنازے شب میں اٹھتے ہیں
حرم جب بے ردا گزرے
اندھیرا سامنے چھائے
دعا کرنا علی اکبر
سفر میں ماں گزر۔۔۔
شہیدوں کی دعاؤں کو
خدا بھی رد نہیں کرتا
تکلم ماں یہ کہتی تھی
بلالے پاس اے بیٹا
ماہ شعبان کا مجھکو
نظر اب چاند نہ آئے
دعا کرنا علی اکبر
سفر میں ماں گزر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.