Abbas beta marhaba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shadman Raza
کہتی ہے رن میں فاطمہ
عباس بیٹا مرحبا
تو عشق کی معراج ہے
سر پر وفا کا تاج ہے
ثابت یہ تو نے کر دیا
دریا پہ تیرا راج ہے
چلو میں لے لی علقمہ
عباس بیٹا مرحبا۔۔۔
آل نبی کی آس ہے
عمران کا عکاس ہے
تیری طلب دریا نہیں
دریا کو تیری پیاس ہے
سقاے آل مصطفیٰ
عباس بیٹا مرحبا۔۔۔
تجھ سے زبر بھی زیر ہے
تشنہ لبی سے سیر ہے
حیبت ہے شیروں پر تیری
تو شیر حق کا شیر ہے
شمشیر شاہ کربلا
عباس بیٹا مرحبا۔۔۔
اجداد کی پہچان ہے
بنت علی کا مان ہے
بچپن سے لے کر آج تک
شبیر پر قربان ہے
قربان تجھ پر ہے وفا
عباس بیٹا مرحبا۔۔۔
تیرے شانوں پہ قربان جون
آجا سینے سے اپنے لگاؤں
تجھکو شبیر جیسا سمجھ کر
اپنے ہاتھوں سے پانی پلاؤں
دریا سے پیاسا آ گیا
عباس بیٹا مرحبا۔۔۔
تھا یہ مظہر میں عباس لکھا
تشنہ لب ہی رہے گی سکینہ
غم نہ کر مشک گر چھد گیء ہے
تجھ سے راضی ہے شاہ مدینہ
تو نے ادا حق کر دیا
عباس بیٹا مرحبا۔۔۔
جو محافظ تھے آل نبی کے
کٹ گےء ہاے بازو وہ تیرے
آج سے حشر تک دین کا پرچم
تو اٹھاے گا بن بازوؤں کے
اب یہ علم تیرا ہوا
عباس بیٹا مرحبا۔۔۔
جو تکلم ہے ایمان تیرا
شادماں کا وہی ہے عقیدہ
روضہء ابن شیر خدا پر
دل یہ کہتا ہے اہلِ عزا کا
ایک ماں کی آتی ہے صدا
عباس بیٹا مرحبا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.