Abbas ammujanam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nasir Zaidi
جب آگئی شامِ غریباں ، بپا ہوا ماتم
خیامِ شاہ سے آتی تھی اک صدا پیہم
میں تم سے کرتی ہوں وعدہ اے میرے پیارے چچا
میں تم سے پانی نہ مانگوں گی اب خدا کی قسم
عباس عباس عموں جانم میں اب نامقاہم
پھٹتا ہے غم سے سینا مشکل ہوا ہے جینا
اہلِ حرم کا آیا حرطاس میں سفینہ
بے آسرا ہوئے ہم، عباس عباس ۔۔۔
دریا سے جلد آئو غم سے مجھے بچائو
کب تک تماچے کھائے یہ غم زدہ بتائو
کوئی نہیں ہے ہمدم، عباس عباس ۔۔۔
کانوں سے خوں رواں ہے لب پر میرے فغاں ہے
دامن سُلگ رہا ہے صحرا دھواں دھواں ہے
ساری فضا ہے برہم، عباس عباس۔۔۔
سر پر نہیں ہے چادر میداں میں جا کے سرور
کیوں لوٹ کے نہ آئے کچھ تو بتائو آ کر
ہے بے کس کا علم، عباس عباس۔۔۔
اصغر نے تیر کھایا ویراں کیا ہے جھولا
بانو کے دل پہ عموں یہ زخم ہے کچھ ایسا
جسکا نہیں ہے مرہم، عباس عباس۔۔۔
رسی گلے میں بندھی اعدا نے کس کے ایسی
تم کو بتائوں کیسے رُکتی ہے سانس میری
ہونٹوں پہ آگیا دم، عباس عباس ۔۔۔
دُر چھِن گئے ہمارے گردش میں ہیں ستارے
روداد کیا بیاں ہو دل کس کو اب پُکارے
ہے بے کسی کا موسم، عباس عباس ۔۔۔
جاتی ہوں سُوئے زنداں سر ہے پھُوپھی کا عُریاں
بے وارثوں پہ اپنے کنبہ ہے سارا گِریہ
آنکھیں ہیں سب ہی پُر نم ، عباس عباس ۔۔۔
ریحان اعظمی کا لکھا ہوا یہ نوحہ
ناصر پڑھا جو میں نے دل خود بخود پُکارا
لازم ہے اب تو ماتم، عباس عباس ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.