Abbas abbas meri
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mesum Abbas
ٹوٹے دلوں کی آس اے میرے مولا عباس
عباس عباس میری مدد کو آؤ نا
یہ دنیا ستم جب ڈھاتی ہے
یا کوی مصیبت آتی ہے
بس تیرے الم کے پنجے پر
یہ میری نظر رک جاتی ہے
عباس عباس ہر غم سے چھڑاؤ نا
عباس عباس میری مدد کو۔۔۔
میں ڈوب رہا ہوں اے مولا
جینے کا نہیں کوئی رستہ
جب تم کو بلاتا ہے کوی
تم اس کو بچاتے ہو مولا
عباس عباس مجھکو بھی بچاؤ نا
عباس عباس میری مدد کو۔۔۔
سب کربوبلا کو جاتے ہیں
اور دل کی مرادیں پاتے ہیں
اک میں ہی مجھے تڑپاتے ہیں
کیوں آپ مجھے تڑپاتے ہے
عباس عباس زوار بناؤ نا
عباس عباس میری مدد کو۔۔۔
یہ خواب دکھایا ہے تم نے
روضے پہ بلایا ہے تم نے
روضے سے لپٹ کر سوچوں گا
سینے سے لگایا ہے تم نے
عباس عباس سینے سے لگاؤ نا
عباس عباس میری مدد کو۔۔۔
جب آٹھ محرم آتی ہے
ماں سقہ مجھے بنواتی ہے
جس گھر میں حاضری ہوتی ہے
وہاں تیری سواری آتی ہے
عباس عباس میرے گھر بھی تو آؤ نا
عباس عباس میری مدد کو۔۔۔
گرتوں کو سہارا دیتے ہو
ڈوبے تو کنارے دیتے ہو
جب ٹوٹ رہا ہو کوئی دل
تم ہی تو دلاسہ دیتے ہو
عباس عباس گرتا ہوں اٹھاؤ نا
عباس عباس میری مدد کو۔۔۔
زینب کی صدا یاد آتی ہے
عباس سکینہ پیاسی ہے
دل ٹکڑے ہوے جاتے ہے میرا
وہ سوکھی زباں دکھلاتی ہے
عباس عباس اسے پانی پلاؤ نا
عباس عباس میری مدد کو۔۔۔
کرتے ہیں بکا میثم مظہر
آتا ہے یاد وہی منظر
ھل من کی صداییں دیتے ہوے
شبیر یہ کہتے ہیں رو کر
عباس عباس میری مدد کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.