Abbas abbas jaati hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
عباس عباس
جاتی ہے بہن اب بے پردہ
سقا سقا
اک پیاسی بہن کا سر ہے کھلا
جب زیں سے گرے بن ہاتھوں کے
بھیا میرے منہ کے بل تھے پڑے
کروٹ بھی بدلنا مشکل تھا
پھر بھی نہ کسی سے لب کھولے
حالت تیری دیکھے کون بھلا
سقا ہے بہن کو یہ صدمہ
عباس عباس جاتی ہے۔۔۔
جس طرح وطن سے لاے تھے ہم
ویسے ہی بھلا کیسے جاے
کیا ظلم ہوے چادر بھی چھنی
کس طرح حرم چادر پاییں
اٹھو بھیا اٹھو بھیا
چادر تو دلادو اے سقہ
عباس عباس جاتی ہے۔۔۔
اے شیر تو کتنا پیاس تھا
زینب کو تیری احساس ہوا
اور تشنہ دہن بھی مارا گیا
دو گھونٹ تمہیں پانی نہ ملا
مشکیزہ چھدا دل ٹوٹ گیا
پانی نہیں تیرا خون بہا
عباس عباس جاتی ہے۔۔۔
جب تک تو رہا زندہ بھیا
نظریں نہ اٹھاتا تھا کوئی
زہرا کی میں بیٹی ہوں غازی
ہاں سر پہ میرے چادر نہ رہی
آ سر پہ میرے سایہ کر دے
اے بھای میرے پھر سو جانا
عباس عباس جاتی ہے۔۔۔
تھی تیری خطا بھی کوئی نہیں
اور سر پہ تمہارے گرز لگا
بہنیں روتی ہے یہ کہہ کر
بھیا کو میرے کس نے مارا
سنبھلا نہ گیا تم سے زیں پر
سر خون میں تیرا ڈوب گیا
عباس عباس جاتی ہے۔۔۔
لاے تھے وطن سے جس طرح
اس طرح وطن اب پہنچا دو
بھیا میری چادر دلوادو
محمل میں بھی مجھکو بٹھوا دو
عباس میرے آ دیکھ زرا
ہے تیری بہن کا شانہ بندھا
عباس عباس جاتی ہے۔۔۔
کس میں یہ بھلا جرت آتی
جو باندھتا شانوں میں رسی
بھیا میرے زندہ ہوتے اگر
چادر نہ میرے سر سے لٹتی
میں ثانیء زہرا ہوں غازی
کس طرح رہوں گی بے پردہ
عباس عباس جاتی ہے۔۔۔
ریحان و مبارک زینب کا
پردیس میں یوں گھر بار لٹا
بھای پردیس میں مارے گئے
شانہ بندھا پردہ لوٹا گیا
مقتل میں چودہ صدی سے
ہے فاطمہ زہرا کا نوحہ
عباس عباس جاتی ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.