Abbas abbas ay mere
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Anj. Masoomeen
عباس عباس اے میرے بھائی
اکبر بھی گئے چھوڑ گئے مجھکو اکیلے
کیا کیا نہ ستم ہے میرے دل نے ہیں جھیلے
لوٹے ہیں ستمگر میرے برسوں کی کمائی
عباس عباس اے میرے۔۔۔
بچوں کا تڑپنا مجھے دیکھا نہیں جاتا
ہے آس میں بیٹھے ہیں لیئے ہاتھ میں کوزہ
اب لطف نہیں خیموں میں ویرانی سی چھائی
عباس عباس اے میرے۔۔۔
بیوؤں کی رداؤں کا بھی اب خوف ہے مجھکو
ٹوٹی ہے کمر شہ کی کہ اب کھو دیا تجھکو
اب داغ رسن دیکھے گی زینب کی کلائی
عباس عباس اے میرے۔۔۔
بھائی میرے بھائی کی صدا گونج رہی ہے
مایوس ضعیفی میں کھڑے ابنِ علی ہے
اب حالت شبیر پہ روتی ہے خدائی
عباس عباس اے میرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.