Abbas abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Yazdan
پیاسا کنبہ لب دریا
رہ گئے خیموں میں تشنہ بچے
ایک صدا ہے سب کے لبوں پر
ہاے عباس
لے کر آؤ پانی چچا
عباس عباس عباس عباس
حلق سب ہی کا سوکھ چکا
گویا قرین اب وقتِ قضا ہے
سب نے فقط یہ روکے کہا ہے
لے کر آؤ پانی چچا
عباس عباس۔۔۔
دربدری اور آل پیمبر
بے وطنی اور آل پیمبر
تشنہ لبی اور آل پیمبر
لے کر آؤ پانی چچا
عباس عباس۔۔۔
ہائے رے اصغر تشنہ دہانی
غیر ہوئی ہے حالت اسکی
کچھ لمحہ بس جان ہے باقی
لے کر آؤ پانی چچا
عباس عباس۔۔۔
لے کےعلم دادا کا جاؤ
نہر اٹھا کر خیمے میں لاؤ
زور یداللہی دکھلاؤ
لے کر آؤ پانی چچا
عباس عباس۔۔۔
دھوپ سر بالیں ہے غضب کی
سب کا سہارا آس ہو سب کی
سن لو صدا اب پیاسے لب کی
لے کر آؤ پانی چچا
عباس عباس۔۔۔
پیاس سے کیا حالت ہے دیکھو
کچھ بھی نظر آتا نہیں ہم کو
بہر خدا احسان یہ کر دو
لے کر آؤ پانی چچا
عباس عباس۔۔۔
لے کے چلا غازی مشکیزہ
شاہ نے نم آنکھوں سے دیکھا
بچوں نے روکر یہ فرمایا
لے کر آؤ پانی چچا
عباس عباس۔۔۔
نہر سے پانی بھر کے وہ پلٹا
بھاگی ہوئی فوجوں نے گھیرا
پڑھتے رہے بچے یہ نوحہ
لے کر آؤ پانی چچا
عباس عباس۔۔۔
شہ نے اٹھایا دست برادر
دی یہ صدا اطفال پیمبر
اب نہ صدا دینا یہ رو کر
لے کر آؤ پانی چچا
عباس عباس۔۔۔
کیسے کہوں بچوں سے ہمارے
مر گئے بھائی نہر کنارے
اب نہ بلانا کہہ کے یہ پیارے
لے کر آؤ پانی چچا
عباس عباس۔۔۔
اب تو بہت دشوار ہے جینا
کیسے کہے عمو یہ حزینہ
پیاسے ہیں بچے پیاسی سکینہ
لے کر آؤ پانی چچا
عباس عباس۔۔۔
دایم و یزداں پیاسوں کا نوحہ
سن کے یہ شہ نے روکے پکارا
کس سے کہو گے اب یہ خدارا
لے کر آؤ پانی چچا
عباس عباس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.