Abbas aa rahe hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
اک شور ہے الامان
عباس آ رہے ہیں
عباس آ رہے ہیں
اک ہاتھ میں علم اور مشک سکینہ
عباس آ رہے ہیں
عباس آ رہے ہیں
کاندھے پہ مشک، مشک میں دل ہے دلیر کا
دریا کو چھین لینا نہیں کام دیر کا
احسان تشنگی میں لے گا نہ غیر کا
بگڑا ہوا مزاج ہے حیدر کے شیر کا
عباس آ رہے ہیں۔۔۔
چہرہ ہے والقمر کی ضیاوں سے نور، نور
آنکھوں سے جھانکتا ہوا والنجم کا سرور
بالا قدی ہے ایسی کہ شرمائے کوہ طور
ذلفیں دراز ایسی کہ والیل کا شعور
عباس آ رہے ہیں۔۔۔
پیاسا ہے شیر گھاٹ کا رستہ نہ روکنا
آنکھیں جھکاؤ شیر کی جانب نہ دیکھنا
کیسے بچے گی جان یہ لازم ہے سوچنا
عباس ہیں جلال میں ہر گز نہ ٹوکنا
عباس آ رہے ہیں۔۔۔
تیور بتا رہے ہیں قیامت اٹھائے گا
تیغ نظر سے اس کی خدا ہی بچائے گا
آیا جو سامنے کوئی وہ مارا جائے گا
اک مشک میں فرات کو بھر کر دکھائے گا
عباس آ رہے ہیں۔۔۔
قبضہ ہوا فرات پر القصہ مختصر
پانی کو دیکھا پھٹ گیا عباس کا جگر
آنکھیں لہو لہو ہوئیں بچوں کی پیاس پر
بالی سکینہ بچوں سے کہتی رہیں ادھر
عباس آ رہے ہیں۔۔۔
خیمے کے درپہ پیاسی سکینہ تھی منتظر
جنبش علم کی دیکھ کے دیتی تھی یہ خبر
تشنہ لبوں دعا میں تمہاری ہوا اثر
وہ دیکھو آ رہا ہے چچا کا علم نظر
عباس آ رہے ہیں۔۔۔
آیا علم ضرور مگر خون میں بھرا
زینب نے سر کو پیٹ کے شبیر سے کہا
کیوں خم کمر ہے آپ کی غازی کہاں گیا
بولے حسین اب کوئی پیاسا نہ دے صدا
عباس آ رہے ہیں۔۔۔
بر حق ہے موت کہتی ہے قرآن سی کتاب
سب کو فنا ہے چاند ہو تارے ہوں آفتاب
ہوگا ندیم سرور و ریحان جب حساب
کہہ دیں گے ہم خدا سے کہ دینے کو اب جواب
عباس آ رہے ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.