Abal fazl
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Sajjad Mir
ساقئ آل عبا اباالفضل
تشنہ لب کربلا ابالفضل
چشمہ آب بقا ابالفضل
یا ابالفضل یا ابالفضل
کرب شبیر کے چہرے سے مٹانے والے
رنج سے آل محمد کو چھڑانے والے
تھام لے ہاتھ پریشان عزاداروں کا
اے سکینہ کے لئے بازو کٹانے والے
ابالفضل یا ابالفضل۔۔۔
ہم فقیروں کا تمہیں مان بڑھانا ہوگا
معترض ورنہ بہت ہم پہ زمانہ ہوگا
ہر برس تم سے ملاقات کو ہم آتے تھے
اس برس تم کو ہمارے لئے آنا ہوگا
ابالفضل یا ابالفضل۔۔۔
ٹوٹ جائے نہ میری آس اے امید حرم
میرے زخموں کا فقط آپ ہو غازی مرہم
اربعیں پر ہمیں بلوالیں زیارت کے لئے
آپکو پہلو شکستہ کسی بی بی کی قسم
ابالفضل یا ابالفضل۔۔۔
ہم کو دنیا کا طرفدار نہ ہونے دینا
صرف باتوں کا عزادار نہ ہونے دینا
صدقہ شہزادی رقیہ کے بندھے ہاتھوں کا
ہم کو مشکل میں گرفتار نہ ہونے دینا
ابالفضل یا ابالفضل۔۔۔
اس گھڑی نظروں میں عاشور کی روداد آئی
آنسو آنکھوں میں بھرے ہونٹوں پہ فریاد آئی
سامنے پانی تھا اور پی بھی نہیں سکتا تھا
مجھ کو روزے میں تیری پیاس بہت یاد آئی
ابالفضل یا ابالفضل۔۔۔
تم ہو شبیر کی بیٹی کا سہارا غازی
بن تمہارے نہ ہوا انکا گذارا غازی
شمر نے جب بھی سکینہ کو طمانچے مارے
اس نے بابا کو نہیں تم کو پکارا غازی
ابالفضل یا ابالفضل۔۔۔
اس گھڑی خیمہ سادات میں کہرام ہوا
خوں بھرا جس گھڑی رن سے تیرا پرچم آیا
پیاسی مرجاونگی اب پانی نہیں مانگوں گی
توڑ کر کوزے کو معصوم سکینہ نے کہا
ابالفضل یا ابالفضل۔۔۔
تونے اچھا ہوا بھائی کی نہ غربت دیکھی
طعنے دیتا تھا کوئی شاہ پہ ہنستا تھا کوئی
اپنے بھائی کی مدد کے لئے رن میں آکر
لاش زینب نے اٹھائی ہے علی اکبر کی
شاہ نے روکر کہا ابو الفضل
اٹھو میرے با وفا ابو الفضل
تنہا ہے بھائی تیرا ابو الفضل
آخری لمحوں میں شبیر بہت پیاسے تھے
بڑی حسرت سے سوئے نہر نظر کرتے تھے
شمر ہنس ہنس کے لگاتا رہا تیرہ ضربیں
اور ہر وار پہ شبیر صدا دیتے تھے
ابالفضل یا ابالفضل۔۔۔
میر سجاد بیاں کیسے کرے وہ منظر
شام کی فوج نے جب آگ لگائی آکر
چھیننے آگئے جب سر سے ردا زینب کی
اس گھڑی کہتی رہی ثانئ زہرا رو کر
ابالفضل یا ابالفضل۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.