Ab tak hai zabano
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Jafer Kazmi
اے جان و دل حیدر کرّار علمدار
زندہ ہے جہاں میں تیرے آثار علمدار
مشک اور علم اب بھی ہیں خوں بار علمدار
اب تک ہے زبانوں پہ علمدار علمدار
لہریں ابھی لیتا ہے فضا میں تیرا پرچم
پرچم سے نمایاں ہے وفا کا تیری عالم
بھولے گی نہ دنیا تیرا ایثار علمدار
اب تک ہے زبانوں پہ۔۔۔
دریائے محبت میں رواں ہے تیری کشتی
بچے تیری تقلید میں بنتے ہیں بہشتی
ظاہر ہے سکینہ سے جو تھا پیار علمدار
اب تک ہے زبانوں پہ۔۔۔
دریا پہ رہا یاد محبت کا قرینہ
وہ پیاس میں دو روز کی پانی کا نہ پینا
یاد آتی ہے یہ منزل دشوار علمدار
اب تک ہے زبانوں پہ۔۔۔
کیا سینہ سپر مشک سکینہ کا رہا تو
اک تیر نہ آنے دیا جب تک رہے بازو
اس شان سے چمکی تیری تلوار علمدار
اب تک ہے زبانوں پہ۔۔۔
تجھ سے ہی سکینہ کو تھا پانی کا سہارا
کیا جانے یہ کس درد سے تھا اس نے پکارا
اے لشکر شبیر کے جرار علمدار
اب تک ہے زبانوں پہ۔۔۔
کس شان سے بابا کاعلم تونے اٹھایا
ہمت نے تجھے زندہء جاوید بنایا
راس آیا ہے کیا منصب کرار علمدار
اب تک ہے زبانوں پہ۔۔۔
تیور پہ فدا تشنہ دہانی پہ تصدق
ملت کے جواں تیری جوانی پہ تصدق
سب تیری محبّت میں ہیں سرشار علمدار
اب تک ہے زبانوں پہ۔۔۔
صدیوں سے ہے کاندھے پہ علم تیرا اٹھائے
ہاں اک نگاہِ لطف یداللہ کے جائے
ہمت ہے دلوں میں تیری درکار علمدار
اب تک ہے زبانوں پہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.