Aaya hai alam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mesum Abbas
علمدار نہ آیا علمدار نہ آیا
آیا ہے علم اور علمدار نہ آیا
دریا سے دل حیدر کرار نہ آیا
بازو جو کٹے دانتوں میں مشکیزہ دبایا
جب مشک چھدی پھر وہ حیادار نہ آیا
آیا ہے علم۔۔۔
ہر لاش پہ بھائی کا مددگار تھا غازی
بعد اس کے کوئی شہ کا مددگار نہ آیا
آیا ہے علم۔۔۔
جب تک وہ رہا چادر زینب کا محافظ
خیمے کی طرف کوئی ستمگار نہ آیا
آیا ہے علم۔۔۔
بازو تھا جو شبیر کا بے بازو ہوا وہ
بے دست وہ دست شہ ابرار نہ آیا
آیا ہے علم۔۔۔
جس وقت طمانچے ہیں لگے بولی سکینہ
کیا مجھ پہ چچا جان تمہیں پیار نہ آیا
آیا ہے علم۔۔۔
ہے مجھکو یقیں نیزے پہ غازی کو یہ غم تھا
قبضے میں میرے شام کا بازار نہ آیا
آیا ہے علم۔۔۔
مانگا ہے سکینہ کے توسل سے جو میثم
سلمان در غازی سے انکار نہ آیا
آیا ہے علم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.