Aati hai sakina ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sachay Bhai
آتی ہے سکینہ کی صدا کرب و بلا سے
عمو ہو کہا ں آو کہ ہم ہیں ابھی پیا سے
آتی ہے سکینہ کی صدا کرب و بلا سے
پھٹتا ہے جگر پیا س یہ لے لے گی میری جان
بچ بھی گئی گر شمر کے دُروں کی سزا سے
آتی ہے سکینہ کی۔۔۔
بے شیر کے ہونٹوں پہ نہیں پیاس کا شکوہ
تر کر دیا اعداء نے گلا تیر جفاسے
آتی ہے سکینہ کی۔۔۔
جو رن کو گیا رن سے کہاں آیا پلٹ کر
دیتی ہیں پھوپھی جان مجھے یو نہی دلاسے
آتی ہے سکینہ کی۔۔۔
سُنتی ہوں یتیموں کی دُعا رد نہیں ہوتی
یا رب مجھے ملوا دے پھر اک بار چچا سے
آتی ہے سکینہ کی۔۔۔
ماں بہن کُھلے سر ہیں لہو روتی ہیں آنکھیں
اُٹھتا نہیں بھائی کا میرے سر ہے حیا سے
آتی ہے سکینہ کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.