Aao alam ke saaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
یہ تیری دنیا یہ دنیا داری
انسانیت ہے بے چین ساری
انجانے خدشے یہ بیقراری
سب کچھ ہے پھر بھی سب سے بیزاری
لیکن یہ مانو کوئی خدا ہے
اس کا وسیلہ کچھ کہہ رہا ہے
جب بھی کوئی غم کا احساس پاؤ
آؤ علم کے سائے میں آؤ
دنیا یہ تیری کیا تجھ کو دے گی
کس کو دیا ہے جو تجھ کو دے گی
اپنی مرادیں غازی سے پاؤ
آؤ علم کے۔۔۔
تیرے سہارے ٹوٹ گئے کیا
اپنے پرائے روٹھ گئے کیا
روٹھے ہوؤں کو اپنے مناؤ
آؤ علم کے۔۔۔
جب غم رلائیں جب دل ہو بوجھل
تیری وفا کا نہ دے کوئی پھل
کیا غم ہے غم کو اب بھول جاؤ
آؤ علم کے۔۔۔
سائے میں میرے اب بھی ہے رہتی
میری سکینہ پیاری بھتیجی
جب آؤ بچوں کو ساتھ لاؤ
آؤ علم کے۔۔۔
خوش ہوگی تم سے میری سکینہ
گرمی کا جب بھی آئے مہینہ
پانی پرندوں کو بھی پلاؤ
آؤ علم کے۔۔۔
اے میرے آقا کے پرسہ داروں
اے نوحہ خوانوں ماتم گزاروں
جاؤ جہاں بھی مجلس کراؤ
آؤ علم کے۔۔۔
میرے علم پر بی بیوں آنا
سر کو خدارا اپنے چھپانا
سب نے ستایا تم نہ ستاؤ
آؤ علم کے۔۔۔
آٹھ محرم پرچم سجا کر
بچوں کو اپنے سقہ بنا کر
نام سکینہ پانی پلاؤ
آؤ علم کے۔۔۔
بیٹا ہوں میں بھی مشکل کشاء کا
پیارا ہوں میں بھی حاجت روا کا
ٹھوکر لگے جب، جب چوٹ کھاؤ
آؤ علم کے۔۔۔
ریحان و سرور وہ دن بھی آئے
غازی یہ کہہ کر ہم کو بلائے
ہم ہیں تمہارے تم غم نہ کھاؤ
آؤ علم کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.