Aaja abbas tujhe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sajid Jafri
آجا عباس تجھے رو رو بلائے زینب
کیسے پابند رسن شام میں جائے زینب
کیا کروں یہ بتا بھائی نہیں سر پہ ردا
سر پہ بابا بھی نہیں کون سنے میری صدا
حکم ظالم کا ہے دربار میں آئے زینب
آجا عباس تجھے۔۔۔
میرا بابا ہے علی اور میرا نانا نبی
درد و غم سہہ کے بھی میں دیں بچانے ہوں چلی
شام میں گونج رہی تھی یہ صدائے زینب
آجا عباس تجھے۔۔۔
بعد شبیر کے سائے میں نہیں آئی رباب
غمزدہ بی بی کو اس بات کا دے کوئی جواب
دھوپ سے اس کو بتا کیسے اٹھائے زینب
آجا عباس تجھے۔۔۔
شام منزل ہے میری بھائی ہے بے گور و کفن
نہ ہی ماتم ہے کیا نہ ہی کیا اس کو دفن
بات یہ تو ہی بتا کیسے بھلائے زینب
آجا عباس تجھے۔۔۔
کیا ہے آسان یہ خورشید بھلا نوحہ گری
جانتے ہیں یہ سخنور کے یہ منزل ہے کڑی
بات بنتی ہے جو ہو جائے عطائے زینب
آجا عباس تجھے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.