Aa gaya abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
برسر دوش حرم تھا وہ سقاے حرم
جانب نہر چلا اٹھے اعدا کے قدم
ثانیء شیر خدا بن کے آیا ہے قضاء
ہر طرف شور اٹھا آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانی شیر خدا بن کے آیا ہے قضا
ہر طرف شور اٹھا آگیا عباس
مثل تعویذ وفا مشک کو ساتھ لیا
بولی پنجے کی چمک مرحبا صلی علیٰ
الامان و الاحذر دور تک حد نظر
ابو طالب کا جگر ہاشمی رشک قمر
کاٹنے ظلم کا سر آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
خیر مقدم کو بڑھی علقمہ سوے جری
شور ساحل سے اٹھا آ گیا ابنِ علی
چھوڑ کے گھاٹ چلو شامیوں بھاگ چلو
دیکھو اب سانس نہ لو شیر گرجا ہے سنو
ساتھیوں سے یہ کہو آگیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
عکس حیدر ہے یہی مثل جعفر ہے یہی
ضرب حمزہ کی قسم مسد نر ہے یہی
بانیء شہر وفا دل زہرا کی دعا
کرنے آیا ہے وغا چاہئیےجس کو قضاء
سامنے آئے زرا آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
ہاتھ میں تیغ نہیں پھر بھی لرزا ہے زمیں
سنگ سب خاک ہوئے چھپ گئے ڈر کے لعیں
نیزہ شمشیر بنا غیض جب حد سے بڑھا
میں سکینہ کا چچا خادم شاہ ہدا
آئی گردوں سے صدا آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
ڈھارس تشنہ لباں بازوئے شاہ زمن
پیاسے بچوں کے لئے مستقل نوحہ کناں
پانی چلو میں لیا یاد آقا کو کیا
جانب خیمہ چلا آئی پرچم کی ہوا
پیاسے بچوں نے کہا آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
آی آواز جری یا حسین ابنِ علی
دم ہے سینے میں رکا چھد گئی مشک میری
جلد آؤ میں چلا ہو گئے ہاتھ جدا
آنکھ میں تیر چبھا سر بھی دو نیم ہوا
رو کے سرور نے کہا آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
تھامے شبیر کمر نوحہ گر خستہ جگر
بولے اے شیر میرے یہ نہ تھی ہم کو خبر
یوں نبھاؤ گے وفا یاد کس وقت کیا
دل پہ جب تیر لگا آئی نہ ہم کو قضاء
بس علم خون بھرا آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
اک کہرام اٹھا جب علم خوں میں بھرا
آیا خیموں کی طرف بنت زہرا نے کہا
سچ تھا بابا نے کہا لوٹی جائے گی ردا
پر یقیں مجھکو نہ تھا کس کو اب دوں میں صدا
لشکر جور و جفا آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
ہاے ریحان و رضا دن وہ عاشور کا تھا
لٹ گئے اہلِ حرم کٹ گیا شہ کا گلا
قافلہ شام چلا لٹ گئی سب کی ردا
کوی وارث نہ رہا رو کے زینب نے کہا
باندھنے شمر گلا آ گیا عباس
یا عباس یا عباس
ثانیء شیر خدا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.