Aa dekh mere ghazi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
آ دیکھ میرے غازی اونچا ہے علم تیرا
دل سینے میں جب تک ہے بھولے گا نہ غم تیرا
زینب کی دُعا بن کر اک وقت وہ آئے گا
ہر گھر پہ سجا ہوگا عباس علم تیرا
دل سینے میں جب تک ہے ۔۔۔
آدیکھ میرے غازی ۔۔۔
آجاتیں ہیں زہرا بھی زینب بھی زیارت کو
جب آٹھ محرم کو اُٹھتا ہے علم تیرا
دل سینے میں جب تک ہے ۔۔۔
آدیکھ میرے غازی ۔۔۔
تابوت جب اُٹھتا ہے شبیر کا اے غازی
تابوت کے آگے بھی چلتا ہے علم تیرا
دل سینے میں جب تک ہے ۔۔۔
آدیکھ میرے غازی ۔۔۔
وہ کون سے صدمے تھے شہہ ٹوٹ گئے جس سے
اک درد تھا زینب کا اور دوسرا غم تیرا
دل سینے میں جب تک ہے ۔۔۔
آدیکھ میرے غازی ۔۔۔
پرچم کا پھریرا تھا یا آس تھی زینب کی
زینب کے کلیجے سے غم کیسے ہو کم تیرا
دل سینے میں جب تک ہے ۔۔۔
آدیکھ میرے غازی ۔۔۔
بازار میں زنداں میں دربار میں ہر لمحہ
زینب کی تو سانسوں پہ تھا نام رقم تیرا
دل سینے میں جب تک ہے ۔۔۔
آدیکھ میرے غازی ۔۔۔
جب بہہ گیا سب پانی تب سانس تیری ٹوٹی
تھا سینے کے اندر یا مشکیزے میں دم تیرا
دل سینے میں جب تک ہے ۔۔۔
آدیکھ میرے غازی ۔۔۔
آواز تیری سرور شبیر سے وابستہ
عباس سے وابستہ ریحان قلم تیرا
دل سینے میں جب تک ہے ۔۔۔
آدیکھ میرے غازی ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.