Zinda hai akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mesum Abbas
تم ہو گےء بیجاں پدر زندہ ہے اکبر
ایسا بھی زمانے میں کہیں ہوتا ہے اکبر
مقتل سے جنازے کو تیرے کیسے اٹھاییں
جن ہاتھوں سے مانگی تیرے جینے کی دعائیں
ان ہاتھوں پہ اب ہاے تیرا لاشہ ہے اکبر
تم ہو گےء بیجاں۔۔۔
دل اپنا سنبھالوں تو سناں دل سے نکالوں
پھر کانپتے ہاتھوں سے تیرا لاشہ اٹھالوں
کس حال میں دیکھو تو تیرا بابا ہے اکبر
تم ہو گےء بیجاں۔۔۔
تم آنکھیں پھرا لیتے ہو جب درد کے مارے
جب سانس نہیں لیتے ہو ہاتھوں پہ ہمارے
دم ساتھ میں میرا بھی نکل جاتا ہے اکبر
تم ہو گےء بیجاں۔۔۔
سوچا تھا تمہیں شان سے ہم دولہا بناتے
افسوس مگر لاش پہ ہے آنسوں بہاتے
اب خوں کا ماتھے پہ تیرے صحرا ہے اکبر
تم ہو گےء بیجاں۔۔۔
چھٹتا ہے ضعیفی میں جو بیٹے کا سہارا
اب ساتھ نہیں دیتی ہے بینائی ہمارا
اٹھتا ہے پدر اور کبھی گرتا ہے اکبر
تم ہو گےء بیجاں۔۔۔
زینب کو تیرا حال یہ دکھلاؤں تو کیسے
میں اپنے گلے سے تجھے لپٹاوں تو کیسے
لپٹا ہوا برچھی میں تیرا سینہ ہے اکبر
تم ہو گےء بیجاں۔۔۔
نوحہ علی اکبر کا ہے میثم کی زبانی
آنکھوں سے رضا ہوتی ہے اشکوں کی روانی
احساس تیرے غم کا بڑھا جاتا ہے اکبر
تم ہو گےء بیجاں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.